صارفین اب جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے

صارفین جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے

?️

نیویارک( سچ خبریں) گوگل نے صارفین کی سہولت کے پیش نظراہم قدم اٹھاتے ہوئے  اعلان کیا ہے کہ اب صارفین جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے اور جی میل سے ڈائریکٹ کالنگ کے اس فیچر کے لیے گوگل میٹ کا سہارا لیا جائے گا اور صارفین اپنے کانٹیکٹس سے براہ راست رابطہ کرسکیں گے۔

گوگل کی ای میل سروس جی میل دنیا بھر میں استعمال کی جاتی ہے اور اسے ای میل رابطے کے لیے مقبول ترین سروس مانا جاتا ہے، گوگل نے اس میں اب تک کی سب سے بڑی اپ ڈیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

گوگل نے ورک اسپیس کو جی میل کا حصہ بناکر اسے مفت کردیا تھا تاکہ جی میل ہر طرح کی سرگرمیوں کا حب بن جائے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل نے اسپیسز کے نام سے رومز چیٹ چینلز متعارف کروانے کا بھی وعدہ کیا تھا جو ٹیکسٹ میسجز اور دیگر فیچرز سے لیس ہوں گے۔

مذکورہ فیچرز متعارف ہونے کے بعد گوگل صارفین باآسانی ای میل، چیٹس، اسپیسز اور میٹ کے درمیان نیوی گیشن کرسکیں گے۔گوگل کی جانب سے جی میل میں مزید بہتری کےلیے ایڈمن اور سیکیورٹی ٹولز کو بھی مزیدد بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

عمان ایئر لائنز کے نقشوں سے اسرائیل کا جعلی نام حذف 

?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ عمان

غزہ پر 50 سے زائد بار حملہ ؛ 37 شہید اور 150 زخمی

?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: ہفتے کی صبح سے غزہ کی پٹی کے مختلف علاقوں

لبنان میں امریکہ کی نئی سازش

?️ 17 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی عبوری حکومت کے وزیر اعظم نجیب میقاتی کی

نیتن یاہو کا نیویارک روانگی سے قبل اہم اعلان

?️ 25 ستمبر 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اقوامِ متحدہ کی

نگران وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے نام شارٹ لسٹ کر لیے، ملک احمد خان

?️ 17 جنوری 2023لاہور: (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز

امریکہ کا شام میں القاعدہ کے رہنما کے قتل کا دعویٰ

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:   امریکی فوج نے منگل کی صبح کہا کہ اس نے

ایک روسی میزائل پریگوزن کے طیارے سے ٹکرایا

?️ 26 اگست 2023سچ خبریں:خبر رساں ادارے روئٹرز نے جمعرات کو امریکی حکام کا حوالہ

عربوں نے اسرائیلی پابندیاں توڑ کر لبنان پر اپنے دروازے بند کر دیے

?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں:  لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر نبیح بری نے کہا کہ کیا یہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے