?️
نیویارک (سچ خبریں)کیا سوشل میڈیا کا استعمال ڈپریشن کی بڑی وجہ ہے ؟ اس حوالے سے امریکی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں ذہنی تناؤ اور بیماری کا خطرہ عام لوگوں کے مقابلے میں بڑھ جاتا ہے ماہرین نے سوشل میڈیا اور ڈپریشن کے درمیان گہرے تعلق کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔
امریکا کے میساچوسٹس جنرل اسپتال کے ذہنی امراض اور منشیات استعمال کے ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی جانے والی حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا اور ذہنی صحت کے درمیان کافی گہرا تعلق ہے۔
طبی جریدے جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع ہونے والے تحقیق کے دوران پانچ ہزار 400 سے زائد اٹھارہ سال سے زیادہ عمر کے لوگوں سے بات کی گئی اور اُن میں پائی جانے والی ڈپریشن کا جائزہ لیا گیا۔ماہرین کے مطابق تحقیق کے آغاز پر کوئی بھی شخص ڈپریشن کے مرض میں مبتلا نہیں تھا مگر 12 ماہ کے بعد جب اُن سے دوبارہ رابطہ کرکے ذہنی صحت کا جائزہ لیا گیا تو وہ بدترین ڈپریشن کا شکار پائے گئے۔
تحقیق کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ذہنی صحت سے دوچار ہونے والے بیشتر شرکا سوشل میڈیا کی معروف ترین اپیلیکیشن اسنیپ چیٹ، فیس بک اور ٹاک ٹاک کا استعمال کررہے تھے۔ان نتائج کو دیکھ کر ماہرین نے سوشل میڈیا اور ڈپریشن کے درمیان گہرے تعلق کا خدشہ ظاہر کیا اور سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کے استعمال کو ذہنی صحت کے لیے نقصان دہ بھی قرار دیا۔
حیرنا کن طور پر تحقیق میں شامل ہونے والی خواتین کی دو تہائی اکثریت بھی ڈپریشن کا شکار پائی گئی جبکہ اٹھارہ سال کی عمر کے لوگوں میں اس کی شدت کے کافی زیادہ اثرات نظر آئے۔ماہرین کے مطابق سوشل میڈیا سے خبروں کے حصول، اداسی یا غمزدہ مواد کی تلاش کرنے والے 9 فیصد صارفین میں ڈپریشن کے خطرے میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔


مشہور خبریں۔
سام سنگ نے سستے ترین فونز متعارف کرا دیئے
?️ 13 اگست 2021سیئول( سچ خبریں) ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے گزشتہ برس کے مقابلے
اگست
آئی ایم ایف کا شہباز حکومت سے ایک اور مطالبہ
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آئی ایم ایف نے شہباز حکومت کے سامنے ایک اور
ستمبر
بھارت مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کے حوالے سے اگست 2019 کا غیرقانونی اقدام واپس لے، او آئی سی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے جموں و
اکتوبر
A Digital Media Startup Growing Up With Millennial Women
?️ 2 ستمبر 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such
ستمبر
ہم فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: انصار اللہ
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: انصار اللہ کے رہنما سید عبدالملک الحوثی نے کہا کہ
مارچ
سوڈان میں وسیع مظاہرے، 92 افراد زخمی
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سوڈان میں ہونے والے مظاہروں میں خرطوم، بحری اور ام درمان
فروری
سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے
?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی
جنوری
ٹرمپ غزہ میں نیتن یاہو کے جرائم میں برابر کا شریک ہے
?️ 22 ستمبر 2025ٹرمپ غزہ میں نیتن یاہو کے جرائم میں برابر کا شریک ہے
ستمبر