?️
سچ خبریں: سعودی عرب میں واٹس ایپ صارفین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، اب وہ 6 سال کے طویل وقفے کے بعد دوبارہ سے وائس اور ویڈیو کال کرسکیں گے، تاہم سعودی حکام کی جانب اس معاملے پر کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق پیغام رسانی اور رابطہ کرنے کے لیے دنیا کی مقبول ترین ایپ واٹس ایپ سعودی عرب میں دوبارہ فعال ہوگئی ہے اور صارفین اب وائس اور ویڈیو کال کرسکتے ہیں۔
سعودی عرب میں واٹس ایپ میں وائس کال اور ویڈیو کال کے فیچر کو ریگولیٹری وجوہات کی بنا پر کئی سالوں تک بلاک کیا گیا تھا تاہم اب اچانک سے ان فیچرز کے دوباہ فعال ہونے سے یہ سوالات پیدا ہورہے ہیں کہ آیا یہ تبدیلی مستقبل ہوگی یا عارضی بنیادوں پر کی گئی ہے۔
ہفتہ کے روز سعودی عرب میں شہریوں نے رپورٹ کیا کہ ان کے واٹس ایپ پر وائس اور ویڈیو کالز کے فیچر دوبارہ سے بحال ہوگئے ہیں تاہم سعودی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کسی قسم کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے صارفین کشمش میں مبتلا ہیں۔
ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ السبائی کے مطابق یہ اقدام سعودی عرب کی ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی کوششوں کی ایک کڑی ہے جس کے ذریعے ممکنہ طور پر صارفین کے لیے کمیونیکیشن کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ دنیا کی سب سے مقبول اور زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپس میں سے ایک واٹس ایپ نے 2015 میں وائس کالز اور 2016 میں ویڈیو کالز متعارف کرائی تھیں۔
تاہم سعودی عرب میں ریگولیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ان فیچرز کو بلاک کر دیا گیا ہے، البتہ مارچ 2024 میں یہ قیاس آرائیاں کی گئی تھیں کہ واٹس ایپ پر عائد یہ پابندی ختم کردی جائے گی۔
بعد ازاں، سعودی عرب کے کمیونیکیشن، اسپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن نے ان دعووں کی تردید کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ واٹس ایپ کالز تک رسائی نہیں ہے۔


مشہور خبریں۔
روس اور یوکرین کی شدید ڈرون جنگ
?️ 8 مئی 2026سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے 264 یوکرینی ڈرون مار گرانے کا
مئی
پاکستان کے امن، سلامتی اور استحکام کو چھیڑنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ طاہر اشرفی
?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے
جولائی
بھارت کا غیر ذمے دارانہ رویہ اب کھیلوں کے میدان تک پہنچ چکا۔ عطاء تارڑ
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا
ستمبر
ایران اور سعودی عرب کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت
?️ 19 اگست 2023سچ خبریں:مغربی ایشیائی امور کے تجزیہ کار سید رضا صدر الحسینی نے
اگست
2022 کے سیلاب میں 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا، 60 کروڑ ڈالر کی غیر ملکی امداد ملی، احسن اقبال
?️ 18 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن
اکتوبر
بجلی قیمتوں میں کمی کیلئے آئی پی پیز معاہدوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں، اویس لغاری
?️ 7 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ
ستمبر
وزیر اعظم کا ناراض اراکین سے ملنے کا فیصلہ،ملاقات میں تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کروائیں گے
?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد( سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے ترین گروپ کے ارکان اسمبلی
مارچ
شامی فوج نے امریکی حملہ آوروں کو پسپا کیا
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: شامی فوج کے جوانوں نے الحسکہ صوبے میں ایک چوکی
اگست