?️
سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ نے اپنی معروف سیریز ’اے ’ کا بجٹ فون متعارف کرادیا۔
سام سنگ نے گلیکسی اے 26 کو تین بیک جب کہ ایک فرنٹ کیمرا کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی کیمرا ٹیکنالوجی اپگریڈ کردی گئی۔
گلیکسی اے 26 کو 8 جی بی ریم جب کہ 128 اور 256 جی بی میموری کے دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کو 7-6 انچ اسکرین جب کہ 5 ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 25 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
سام سنگ گلیکسی اے 26 کے بیک پر تین کیمرا دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50، دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فون میں فنگرپرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔
مختلف رنگوں میں پیش کردہ فون میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس ( اے آئی) فیچرز کو بھی شامل کیا گیا ہے جب کہ فون کو اینڈرائیڈ 15 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے۔
فون کو فوری طور پر چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے بعض ممالک میں پہلے ہی پیش کردیا گیا تھا جب کہ دیگر میں جلد پیش کردیا جائے گا۔
فون کے 8/ 128 جی بی ماڈیول کی قیمت 80 ہزار روپے جب کہ 8/256 ماڈیول کی قیمت 92 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
فون کو قیمت کے حوالے سے قدرے مہنگا قرار دیا جا رہا ہے، تاہم کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کی قیمت مناسب رکھی گئی ہے اور کمپنی اسے بجٹ فون قرار دے رہی ہے۔
مشہور خبریں۔
امام حسین کے زائرین کے ہاتھوں میں جنرل قاسم سلیمانی کا پرچم
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:امام حسین کے چہلم کے موقع پر کربلا کی زیارت کو
ستمبر
اسرائیل کی تباہی کی نشانیاں ظاہر ہو چکی ہیں:سید حسن نصر اللہ
?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے جنرل سکریٹری نے اس بات کی طرف اشارہ
مارچ
انسٹاگرام پر ڈس لائیک بٹن کی آزمائش
?️ 19 فروری 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر لائیک سمیت دیگر بٹنز
فروری
غزہ جنگ بندی کے سلسلہ میں حزب اللہ کا بیان
?️ 21 مئی 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے القدس
مئی
17 جولائی کے الیکشن کیلئے پی ٹی آئی فیورٹ قرار
?️ 8 جولائی 2022لاہور: (سچ خبریں) پنجاب ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف فیورٹ قرار۔ تفصیلات
جولائی
شرمین عبید چنائے کا اعزاز، عالمی شخصیات کے ساتھ ویڈیو سیریز ریلیز
?️ 2 جون 2023کراچی: (سچ خبریں) آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے
جون
سی پیک منصوبے کا دوسرا مرحلہ، پاکستان کی چینی ورکرز کی سیکیورٹی کی یقین دہانی
?️ 23 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے 5 خصوصی صنعتی زونز کے آغاز
مارچ
نیتن یاہو کا انتخابی مہم میں عجیب و غریب دعوی
?️ 10 مارچ 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے دعوی کیا کہ ان کے
مارچ