?️
سچ خبریں: اسمارٹ موبائل فون بنانے جنوبی کوریا کی ملٹی نیشنل کمپنی سام سنگ نے اپنی معروف اے سیریز کے تین فونز ’اے 15‘، ’اے 15 فائیو جی‘ اور ’اے 25‘ پیش کردیے۔
کمپنی نے تینوں فونز کو مختلف ریم اور میموری ماڈیولز میں پیش کیا ہے، تاہم تمام فونز کی اسکرین اور بیٹری ایک جیسی ہی رکھی ہے جب کہ اے سیریز کے تینوں فونز میں چارجر بھی ایک جیسا دیا گیا ہے۔
کمپنی نے تینوں فونز کو 6.5 انچ اسکرین جب کہ 5 ہزار ایم اے ایچ کی بیٹری اور 25 واٹ فاسٹ چارجر کے ساتھ پیش کیے ہیں۔
اسی طرح تینوں فونز میں اینڈرائیڈ 14 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے، تاہم اے 15 اور اے 25 کی چپ الگ الگ ماڈیول کی دی گئی ہے۔
تینوں فونز میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی ایک جیسے ہی دیے گئے ہیں تاہم تینوں فونز میں میں فرق میموری اور کیمرا فیچرز کا ہے۔
اے 15 اور اے 15 فائیو جی کے فونز کو 8 جی بی ریم اور 128 اور 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
دونوں فونز کے فرنٹ پر 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے جب کہ دونوں کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں۔
دونوں فونز کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل، دوسرا 5 اور تیسرا کیمرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
اسی طرح اے 25 کو 6 اور 8 جی بی ریم جب کہ 256 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
اے 25 کے فرنٹ پر بھی 13 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے اور اس کے بیک پر بھی تین کیمرے موجود ہیں۔
فون کے بیک پر مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 8 اور تیسرا 2 میگا پکسل کا دیا گیا ہے۔
کمپنی کے اے 15 فونز کی قیمت پاکستانی تقریباً 58 ہزار روپے سے شروع ہے جب کہ دونوں فونز کی زیادہ سے زیادہ قیمت 73 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔
اسی طرح اے 25 کے 6 جی بی ریم ماڈیول کی قیمت پاکستانی 76 ہزار روپے جب کہ 8 جی بی ریم کی قیمت 79 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔
کمپنی نے تینوں فونز کو ابتدائی طور پر ویتنام میں پیش کیا ہے، تاہم جلد ہی انہیں پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے دوسری شادی رچا لی؟
?️ 19 فروری 2021 خبریں ہیں کہ ماڈل و اداکارہ علیزے گبول نے خاموشی سے
فروری
بائیڈن انتظامیہ اسرائیل کو مزید ہتھیار بھیجنے کی کوشش میں
?️ 17 فروری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ جیسا کہ جو بائیڈن
فروری
پرامن، شفاف الیکشن کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، مرتضٰی سولنگی
?️ 3 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے
فروری
صیہونیوں کی فلسطینی قیدیوں کے خلاف جان بوجھ کر طبی غفلت
?️ 15 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی کے وزیر صحت نے صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں
نومبر
سعودی عرب غیر ملکی کارکنوں کو ستانے میں سرفہرست:دی اکانومسٹ
?️ 3 اکتوبر 2022سچ خبریں:دی اکانومسٹ میگزین نے سعودی عرب سمیت خلیج فارس کے بعض
اکتوبر
یوکرینی صدر کی اہلیہ کا مقبوضہ فلسطین کا ممکنہ دورہ
?️ 12 جون 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے مستقبل قریب میں یوکرین کے صدر ولادیمیر
جون
کون بن سکتا ہے آئندہ برطانوی وزیراعظم
?️ 22 اکتوبر 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم کے مستعفی ہونے سے ایک بار پھر یہ قیاس
اکتوبر
صدر کا وزیراعظم کو خط، نگران حکومتوں کے 90 دن سے زائد قیام کی قانونی حیثیت پر اظہارِ تشویش
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور خیبر
اپریل