?️
کراچی(سچ خبریں)کیا آپ کو اندازہ ہے کہ روزانہ یوٹیوب، فیس بک پر کتنی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں؟ اس حوالے سے امریکی اسکالر پروفیسر ڈاکٹر لی آرٹز کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں 4 ارب افراد سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں، روزانہ 50 لاکھ ٹوئٹس پوسٹ جب کہ یوٹیوب پر ایک ارب اور فیس بک پر 10 ارب ویڈیوز روانہ کی بنیاد پر شیئر کی جاتی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج منگل کو شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن،گرین وچ یونیورسٹی اور انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی اسٹڈیز کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی میڈیا کانفرنس بعنوان: ”میڈیا میں سچائی اور موجودہ رجحانات“ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر لی آرٹز نے مزید کہا کہ ایک جھوٹی خبر نے عراق جیسے ملک کے خلاف جنگ چھیڑی اور تحقیق کیے بغیر ایک جھوٹی خبر کی اشاعت اور تشہیر نے ایک ملک کو جنگ میں جھونک دیا، غلط معلومات اور جھوٹ کو سیاسی ہتھیاروں کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔
امریکی اسکالر کہا جھوٹی خبریں لوگوں کو گمراہ کرتی ہیں، اور سوشل میڈیا اس میں سرفہرست ہے، جس کے تدارک کے لیے کوششیں ناگزیر ہو چکی ہیں، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے معلومات کی فراہمی تیز ہو چکی ہے، مگر اس کی سچائی کی تصدیق مشکل ہے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کہا کہ معاشرے کو سنوارنے میں ذرائع ابلاغ کا کلیدی کردار ہوتا ہے، لیکن اگر یہ مثبت کی جگہ منفی اور بے بنیاد خبروں کی اشاعت شروع کر دے تو پورا معاشرہ بگاڑ کا شکار ہو سکتا ہے۔
انھوں نے کہا پاکستان میں میڈیا انڈسٹری ایک دباؤ کا شکار ہے اور اسے پریس فریڈم جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے، جامعہ کراچی کے شعبہ صحافت نے ملک کو بہترین صحافی اور میڈیا پرسنز دیے، اور ملک میں صحافتی شعبے کی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
رئیسہ کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر نصرت ادریس نے کہا کہ سوشل میڈیا کی آمد اور حیران کن طور پر تیزی سے پھیلنے سے میڈیا کے عام صارف کے لیے سچ اور جھوٹ میں فرق کرنا مشکل ہو گیا ہے، میڈیا میں دکھائے جانے والے آدھے سچ اور جھوٹ سے سچائی کو تلاش کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔
گرین وچ یونیورسٹی کی وائس چانسلر سیما مغل نے کہا کہ جعلی خبریں آج ہم سب کو متاثر کر رہی ہیں، یہاں تک کہ سب سے زیادہ مشہور جمہوریتوں میں، 2016 کے امریکی انتخابات کو سوشل میڈیا پر غلط معلومات کی مہم کے ذریعے روسی اثر و رسوخ کے الزامات سے متاثر کیا گیا۔
صدر شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر فوزیہ ناز نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کانفرنس کے اغراض مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی اور کہا کہ یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو جھوٹی اور بے بنیاد خبروں کو پھیلانے اور اس کی تشہیر اور اشاعت کے منفی اثرات سے آگاہ کریں۔


مشہور خبریں۔
صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینئر ترین جج ڈکلیئر کر دیا
?️ 29 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے جسٹس سرفراز
جون
بھارت نے خود سیز فائر کی درخواست کی مگر اس کی سیاسی قیادت کو سیز فائر ہضم نہیں ہورہا.اسحاق ڈار
?️ 11 جولائی 2025کوالالمپور: (سچ خبریں) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت
جولائی
کیا اسپین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے؟
?️ 20 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی عوام کی نسل کشی پر
نومبر
ہیگ ٹریبونل کے فیصلے درست ہیں: سابق اسرائیلی پراسیکیوٹر
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی سروگم ویب سائٹ نے ایک خبر میں اعلان
مئی
فلسطینی مزاحمتی تحریک نے فلسطینی جوانوں سے کیا کہا ہے؟
?️ 14 جون 2023سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک سے وابستہ عرین الاسود گروپ نے خبردار کیا
جون
پنسلوانیا ہوائی اڈے پر سامان میں بم ہونے کے الزام میں ایک امریکی شہری گرفتار
?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی پولیس نے اس ملک کے ایک شہری کو پنسلوانیا کے
مارچ
یمن میں امریکی جارحیت کے اہداف
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے اتوار کو ایک بیان
فروری
امریکا عنقریب شام سے بھی ذلیل ہوکر بھاگے گا: روس
?️ 10 جولائی 2021ماسکو (سچ خبریں) ایک طرف جہاں امریکہ افغانستان سے شدید ذلت و
جولائی