رئیل می کا سی 67 پاکستان میں متعارف

?️

سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی نے مڈ رینج کا سی سیریز کا 2024 کا اپنا پہلا فون پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیا۔

رئیل می نے سی 67 کو کچھ ہفتے قبل عالمی مارکیٹ کے لیے متعارف کرایا تھا، اب اس کی قیمت کم کرکے پاکستان میں بھی پیش کردیا گیا۔

رئیل می سی 67 کو 6.72 انچ کی اسکرین، اسنیپ ڈریگن کی چپ اور اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم میں متعارف کرایا گیا ہے۔

واٹر اینڈ ڈسٹ پروف باڈی سے لیس فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز دیے گئے ہیں جب کہ فون کو 8 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کے بیک پر 108 میگا پکسل کا تین لینسز سے لیس طاقتور کیمرا دیا گیا ہے جب کہ فرنٹ پر 16 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

رئیل می سی 67 کو پانچ ہزار ایم اے ایچ بیٹری اور 33 میگا واٹ فاسٹ چارجر دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ محض 30 منٹ میں زیرو سے 50 فیصد بیٹری چارج کی جا سکتی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فون کے کیمرا کو جدید ٹولز اور ایڈوانس ٹیکنالوجی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس سے صارفین انتہائی فاصلے سے بھی تصاویر ویڈیوز بنا سکیں گے جب کہ کم روشنی میں بھی کیمرا کا رزلٹ خراب نہیں ہوگا۔

فون کو پاکستان میں متعارف کراتے ہوئے اس کی قیمت 53 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔

مشہور خبریں۔

خدا کے گھر کے پاس بیٹھ کر معصوم بچوں کے قاتل سے ملنے کو بے چین

?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:باخبر اماراتی ذرائع نے مقبوضہ فلسطین سے شائع ہونے والے ایک

پنجاب میں اعتکاف پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

?️ 2 مئی 2021لاہور (سچ خبریں )  کورونا کی تیسری لہر کے جاری قہر کی

سعودی عرب اور پانچ عرب ممالک کی مشترکہ فوجی مشقیں

?️ 7 جون 2021سچ خبریں:سعودی میڈیا نے اتوار کے روز اطلاع دی ہے کہ اس

الیکشن کمیشن نے حکومت کی درخواست مسترد کر دی

?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے

کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس: پختونخوا کے وزیر مینا خان، ایم پی اے فضل الہٰی سمیت 5 ملزمان بری

?️ 11 فروری 2025پشاور؛ (سچ خبریں) پشاور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے کور کمانڈر

طالبان کو حکومت بنانے کے لئے وقت چاہیے

?️ 17 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے

شہباز گل کا عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھانے کا اعلان

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے