?️
سچ خبریں: پاکستان سمیت دنیا بھر میں 5 مارچ کی شب 8 بجے بعد نامعلوم تکنیکی مسائل کی وجہ سے فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام اکاؤنٹس لاگ آؤٹ ہوگئے اور کوششوں کے باوجود صارفین لاگ ان کرنے میں ناکام دکھائی دیے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق دنیا بھر میں تکنیکی مسائل کی وجہ سے میٹا کی زیر ملکیت ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی سروس ڈاؤن رہی، تاہم کہیں سے واٹس ایپ کی سروس میں مسائل کی شکایات سامنے نہیں آئیں۔
تکنیکی مسائل کی وجہ سے دنیا بھر میں صارفین کے فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام اکاؤنٹس موبائل ایپلی کیشنز اور ڈیسک ٹاپس پر ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے۔
میٹا کے تینوں پلیٹ فارمز کی ایپلی کیشنز اور ڈیسک ٹاپ ورژنز پر کوششوں کے باوجود صارفین لاگ ان نہیں کر پائے جب کہ تکنیکی مسئلے کی وجہ سے کروڑوں صارفین کے پاس ورڈز سمیت دیگر معلومات کے ہیک ہونے کے خدشات بھی بڑھ گئے۔
امریکی میگزین ورائٹی کے مطابق دنیا بھر کمیں 5 مارچ کی رات کو 8 بجے کے بعد صارفین کے فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے اور صارفین کو اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں مشکل کا سامنا رہا۔
انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز کی سروسز پر نظر رکھنے والے ادارے ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق 5 مارچ کی رات کو دنیا بھر کے صارفین نے میٹا کی زیر ملکیت فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کیں۔
ادارے کے مطابق زیادہ تر صارفین نے اپنے اکاؤنٹس ازخود لاگ آؤٹ ہونے اور پھر دوبارہ لاگ ان ہونے میں مشکلات کی شکایات کیں۔
سوشل ویب سائٹ فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کی سروس ایک گھنٹے ڈاؤن رہنے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
تینوں پلیٹ فارمز کی سروسز 5 مارچ کی رات 8 بجے کے بعد ڈاؤن ہونا شروع ہوئی تھیں اور صارفین کے اکاؤنٹ از خود لاگ آؤٹ ہوگئے تھے۔
تینوں پلیٹ فارمز کی مالک کمپنی میٹا نے تینوں پلیٹ فارمز کی سروسز متاثر ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا تھا کہ کمپنی کے ماہرین سروسز بحال کرنے میں مصروف ہیں۔
میٹا کے پیج پر تصدیق کی گئی تھی کہ دنیا بھر کے صارفین کو فیس بک لاگ ان میں مسائل کا سامنا ہے اور کمپنی کے ماہرین مسئلے کو حل کرنے میں مصروف ہیں۔
میٹا کی جانب سے اپنے پروفیشنل پلیٹ فارم ورک پلیس پر بھی لاگ ان ہونے کی کوشش کے وقت پیغام دیا جانے لگا تھا کہ جلد ہی صارفین اپنے اکاؤنٹس تک رسائی کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
اگرچہ میٹا کی جانب سے واضح کیا گیا تھا کہ کمپنی تینوں پلیٹ فارمز کی سروس میں آنے والے مسئلے سے متعلق آگاہ ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ تینوں پلیٹ فارمز کس خرابی کی وجہ سے متاثر ہوئے۔
فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کے کاؤنٹس پاکستان سمیت دنیا بھر میں متاثر ہوئے تھے صارفین کے اکاؤنٹس ازخود لاگ آؤٹ ہوگئے اور کوششوں کے باوجود صارفین اکاؤنٹس تک رسائی حاصل نہیں کر پائے۔


مشہور خبریں۔
(ن) لیگ کی معاشی کارکردگی 3 دہائیوں میں سب سے بہتر رہی، بلومبرگ
?️ 24 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی جریدے ’بلومبرگ‘ نے نواز حکومت کی معاشی
جنوری
نیتن یاہو حماس کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: باخبر ذرائع کے مطابق صہیونی حکام نے غزہ کے قیدیوں
مارچ
موجودہ شہروں کو وسیع نہیں کرنا چاہیے۔ خواجہ آصف کی تجویز
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے تجویز دی
اگست
غزہ میں 3 لاکھ 20 ہزار بچے اور 55 ہزار حاملہ خواتین غذائی قلت کا شکار
?️ 14 اگست 2025سچ خبریں: شفا میڈیکل کمپلیکس کے ڈائریکٹر محمد ابوسلمیہ نے انکشاف کیا کہ
اگست
غزہ جنگ بندی کے مذاکرات ناکام؛ وجہ؟
?️ 1 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی روزنامہ وال اسٹریٹ جرنل نے عرب ثالثوں کے حوالے سے
جنوری
امریکہ کو مشروط گرین لائٹ
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ
نومبر
اسٹیٹ بینک کی کمرشل بینکوں کو ڈالر کے اخراج پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
?️ 8 مئی 2025کراچی: (سچ خبریں) بھارت کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر
مئی
مغربی کنارے میں انقلاب کی آگ قابضین کو نکال باہر کرنے کے سوا نہیں بجھے گی: حماس
?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے مغربی کنارے
جنوری