?️
نیویارک ( سچ خبریں) امریکی آٹو موبائل مینو فیکچرر جنرل موٹرز کے ڈویژن کیڈیلک موٹرز نے خود کار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھنے والی نئی کانسیپٹ گاڑی کو متعارف کروایا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو چلانے کے لیے آپ کو کسی قسم کے مینوئل کنٹرول کی ضرورت نہیں ہوگی۔
کیڈیلک انر اسپیس مکمل خود کار لگژری گاڑی ہے جو بجلی پر چلتی ہے، یہ دیکھنے میں ہی مستقبل کی گاڑی لگتی ہے جس کے اندر 2 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔اس گاڑی میں اسٹیئرنگ یا پیڈلز موجود نہیں بلکہ اس کی جگہ سونے والوں کے لیے کمپارٹمنٹ اور کمبل موجود ہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس گاڑی کو چلانے کے لیے آپ کو کسی قسم کے مینوئل کنٹرول کی ضرورت نہیں ہوگی۔اس گاڑی میں قدم رکھنے پر لگتا ہے کہ جیسے آپ کسی سائنس فکشن میں داخل ہوگئے ہیں، اس کے دروازے اوپر کی جانب کھلتے ہیں جبکہ ونڈ شیلڈ اور سن روف بھی اوپر کی جانب اٹھ جاتے ہیں۔
کمپنی نے بتایا کہ الیکٹرک اور خود کار ڈرائیونگ گاڑیوں کا کردار بدل دینے والے فیچرز ہیں۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ ہم اس طرح کے کانسیپٹس کے ذریعے جانچ رہے ہیں کہ ہم اس میں کیسے آگے بڑھ سکتے ہیں اور اپنے صارفین کو زیادہ پرتعیش تجربے کے ساتھ اپنے لیے زیادہ وقت فراہم کرسکتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صیہونی صحافی کا خطے میں ایران کی برتر طاقت کا اعتراف
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں:صہیونیستی اخبار یدیعوت آحارونوت نے اپنے ایک مضمون میں، جو صہیونیستی
ستمبر
امریکہ غزہ میں جنگ بندی ک خلاف
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اعلان
دسمبر
75% غیر ملکی کمپنیاں روس میں مقیم
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:روسی ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے خصوصی فوجی کارروائیوں کے
جنوری
امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان تاریخ کا سب سے بڑا ہتھیاروں کا معاہدہ
?️ 14 مئی 2025 سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ اور سعودی
مئی
کورونا بندشیں برقرار رہیں گی: وزیر اعلیٰ سندھ
?️ 20 مئی 2021کراچی(سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدات کورونا وائرس
مئی
جنین استقامتی آپریشن قابضین کے ساتھ تنازعات کا آغاز ہے: فلسطینی
?️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں: فلسطینی گروہوں نے جنین میں الجلمہ کراسنگ کے قریب
ستمبر
غزہ کے جنوبی شہر خان یونس میں اسرائیل کے آپریشن
?️ 9 دسمبر 2023سچ خبریں:Axios ویب سائٹ نے اسرائیلی وزارت جنگ کے ایک سینئر اہلکار
دسمبر
شہد کی مکھیاں بھی بیماری سے بچنے کے لیے سماجی فاصلہ رکھتی ہیں
?️ 1 نومبر 2021لندن(سچ خبریں) یونیورسٹی کالج لندن اور اٹلی کی جامعہ سیساری نے مشترکہ
نومبر