🗓️
پیرس (سچ خبریں)دوربین جمیز ویب سپیس ٹیلی سکوپ مدار پر روانگی کے لئے تیار ہے کہکشاؤں کی کھوج لگانے اور خلا میں دریافت کے نئے دور کی امید لے کر آنے والی اس دوربین کو 24 دسمبر کو مدار میں روانہ کیا جائے گا۔ اس نئی ٹیلی سکوپ کا نام جیمز ای ویب کے نام پر رکھا گیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق ناسا نے جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کو لانچ کرنے کے لیے تاریخ کی تصدیق کی ہے۔یمز ویب ٹیلی سکوپ کائنات کے ان حصوں کی دیکھنے کی کوشش کرے گی جنھیں ہبل سپیس ٹیلی سکوپ بھی نہیں دیکھ پائی ہے۔اس نئی ٹیلی سکوپ کا نام جیمز ای ویب کے نام پر رکھا گیا ہے جنہوں نے 1960 کی دہائی میں خلائی ایجنسی ناسا کی قیادت کی تھی۔
یہ ٹیلی سکوپ اپنی نوعیت کی سب سے بڑی دور بین ہوگی۔ اس کی مدد سے محققین 13 ارب 50 کروڑ سال پہلے کے ستارے اور کہکشاں دیکھنے کی کوشش کریں گے۔ یعنی وہ ستارے اور کہکشاں جو بگ بینگ کے کچھ کروڑوں سال بعد بنے۔
اس ٹیلی سکوپ کو لانچ کرنے والی کمپنی ایئرین سپیس نے سنیچر کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کو 24 دسمبر کو لانچ کیا جائے گا۔ اسے اس دن (24دسمبر کو) گرین وچ مین ٹائم کے مطابق 12:20 بجے مدار میں بھیجا جائے گا۔‘اس سے پہلے جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کو 18 دسمبر کو مدار میں روانہ کیا جانا تھا تاہم تکنیکی مسئلے کی وجہ سے اس کی لانچ روک دی گئی تھی۔
تکنیکی ماہرین 10 ارب ڈالر کی جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کو لانچ وہیکل اڈیپٹر پر بٹھانے کی کوشش کر رہے تھے تاہم اس دوران ٹیلی سکوپ اور لانچ وہیکل اڈیپٹر کو ایک دوسرے سے جوڑے رکھنے والا ایک بینڈ غیر متوقع طور پر نکل گیا۔ناسا کے مطابق اس کی وجہ سے جیمز ویب سپیس ٹیلی سکوپ کے پورے نظام میں تھرتھراہٹ شروع ہوگئی تھی۔
مشہور خبریں۔
وزیراعلیٰ محمود خان نے عمران خان کے سیاسی فیصلوں کی توثیق کر دی
🗓️ 17 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیراعلیٰ کے
دسمبر
اسرائیلی حکومت بین الاقوامی قانون کا احترام نہیں کرتی
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن نے ہفتے کی شام اس بات
دسمبر
دہشت گردانہ حملوں میں افغانستان دنیا میں سرفہرست
🗓️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:افغانستان مسلسل تیسرے سال گلوبل ٹیررازم انڈیکس میں سرفہرست ہے جبکہ
مارچ
پی ٹی آئی کے مستعفی اراکین قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری
🗓️ 5 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی کے
اگست
لاہور میں اومیکرون کیسز کی تعدادمیں اضافہ
🗓️ 4 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس دنیا بھر میں تیزی سے پھیل
جنوری
اردگان کلی خارجی سیاست میں کیا تبدیلی آئی ہے؟
🗓️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے لیے ترکی کی حمایت نے
جولائی
امارات میں علاقائی اور بین الاقوامی طاقتیں کیا تلاش کر رہی ہیں؟
🗓️ 29 جولائی 2023سچ خبریں:جاپان اور ہندوستان کے وزرائے اعظم اور ترکی کے صدر کے
جولائی
بشار الاسد کی آج شام کی پارلیمنٹ میں حلف برداری کی تقریب
🗓️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:شام کے صدر بشار الاسد آج اس ملک کی پارلیمنٹ میں
جولائی