?️
سچ خبریں: جنوبی کوریا میں ایک بل منظور کر لیا گیا ہے جس کے تحت ملک بھر کے اسکولوں میں کلاس رومز کے اندر موبائل فونز اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ملک میں نوجوانوں میں سوشل میڈیا کے زیادہ استعمال کے اثرات پر تشویش بڑھ رہی ہے۔
برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یہ پابندی آئندہ سال مارچ سے نافذ العمل ہوگی، جس کے ساتھ ہی جنوبی کوریا ان ممالک میں شامل ہو گیا ہے، جو کم عمر افراد کے درمیان اسمارٹ فونز اور سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کر رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں آسٹریلیا نے نوعمر افراد کے لیے سوشل میڈیا پر اپنی پابندی کو مزید وسعت دی ہے، جولائی میں سامنے آنے والی ایک تحقیق کے مطابق نیدرلینڈز کے اسکولوں میں موبائل فون پر پابندی نے طلبہ کی توجہ میں بہتری پیدا کی ہے۔
سروے ظاہر کرتے ہیں کہ جنوبی کوریا دنیا کے سب سے زیادہ ڈیجیٹل طور پر جُڑے ہوئے ممالک میں شامل ہے۔
امریکا کے پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 2022 اور 2023 میں کیے گئے ایک جائزے میں 99 فیصد جنوبی کوریائی عوام آن لائن ہیں، جب کہ 98 فیصد اسمارٹ فون رکھتے ہیں، جو زیرِ مطالعہ 27 ممالک میں سب سے زیادہ شرح ہے۔
بدھ کے روز پارلیمنٹ میں اس بل کو دونوں بڑی جماعتوں کی حمایت حاصل رہی۔
اپوزیشن پیپلز پاور پارٹی کے رکنِ اسمبلی اور بل کے معاون چو جنگ ہن نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں کی سوشل میڈیا کی لت اب خطرناک سطح تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ ہمارے بچوں کی ہر صبح آنکھیں سرخ ہوتی ہیں، وہ رات 2 یا تین بجے تک انسٹاگرام پر لگے رہتے ہیں۔
تعلیم کی وزارت کے گزشتہ سال کیے گئے ایک سروے کے مطابق تقریباً 37 فیصد مڈل اور ہائی اسکول کے طلبہ نے کہا کہ سوشل میڈیا اُن کی روزمرہ زندگی پر اثر انداز ہوتا ہے، جب کہ 22 فیصد نے اعتراف کیا کہ اگر وہ سوشل میڈیا تک رسائی حاصل نہ کر سکیں تو انہیں بے چینی محسوس ہوتی ہے۔
جنوبی کوریا کے بہت سے اسکول پہلے ہی اسمارٹ فون کے استعمال پر اپنی حدود مقرر کر چکے ہیں، اور اب یہ بل ان پابندیوں کو باضابطہ بنا رہا ہے۔
ڈیجیٹل ڈیوائسز کا استعمال اب بھی معذور طلبہ یا تعلیمی مقاصد کے لیے کیا جا سکے گا۔
البتہ کچھ نوجوانوں کی فلاحی تنظیموں نے اس پابندی کی مخالفت کی ہے، اُن کا کہنا ہے کہ یہ ’بچوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی‘۔
مشہور خبریں۔
ترکی نے عراق میں بڑے پیمانے پر فضائی اور زمینی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا
?️ 18 اپریل 2022سچ خبریں: ترکی کی وزارت دفاع نے شمالی عراق میں PKK کے
اپریل
سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا
?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ
جولائی
بھارت کے یکطرفہ جارحانہ اقدامات، وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ختم
?️ 24 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے یک طرفہ
اپریل
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، جسٹس منصورعلی شاہ
?️ 27 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصورعلی
اپریل
برطانیہ کی ایران دشمنی کا نہ رکنے والا سلسلہ
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: انگلینڈ نے امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا کے ساتھ مل کر
ستمبر
معاشی تھنک ٹینک نے پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام کیلئے 3 منصوبے پیش کر دئیے
?️ 23 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ
اگست
’سپریم کورٹ رولز 2025ء ہماری رائے میں غیرقانونی ہیں‘ 4 سینئر ججز کا چیف جسٹس کو خط
?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے چار ججز نے چیف جسٹس
ستمبر
مریم نواز کے بیانیے پر فواد چوہدری کا شدید ردعمل
?️ 22 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم نواز کے
جولائی