?️
ساؤ پالو(سچ خبریں) آٹھ سالہ برازیلی لڑکی نے اہم کارنامہ انجام دیتے ہوئے 18 سیارچے دریافت کر کے نیا ریکارڈ بنا کر دنیا بھر کے ماہرین فلکیات کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔نکول سیاچے دریافت کرنے والی دنیا کی کم عمرترین شخصیت بن گئی ہیں، نکول اولیویرا کو دنیا کی سب سے کم عمر غیر تعلیم یافتہ ماہرِ فلکیات کا اعزاز دیا گیا ہے۔
برازیل کی 8 سالہ بچی نکول اولیویرا کو دنیا کی سب سے کم عمر غیر تعلیم یافتہ ماہرِ فلکیات کا اعزاز دیا گیا ہے، نکول ناسا سے وابستہ ایک پروگرام سے سیارچوں کی تلاش پر تحقیق کر رہی ہیں۔دراصل یہ ناسا کا ایک منصوبہ ہے، جس کو ’ایسٹرائڈ ہنٹر‘ کا نام دیا گیا ہے، اس میں بچوں کو خلائی اجسام دریافت کرنے کا موقع دیا جاتا ہے۔
نکول کو فلکیات پڑھانے والے استاد ہیلی مارزیو روڈریگز کہتے ہیں کہ اس بچی کی نظر اتنی تیز ہے کہ یہ فوری طور پر سیارچے پہچان لیتی ہے، بلکہ دوسروں کی بھی مدد کرتی ہے۔اس پروگرام کے تحت نکول اب تک 18 سیارچے تلاش کر چکی ہیں، جو اس عمر میں ایک غیر معمولی کاوش ہے، ان سیاروں کے نام نکول کے والدین، اہلِ خانہ اور برازیل کے مشہور سائنس دانوں پر رکھے گئے ہیں۔
ناسا نے ہر دریافت پر انھیں ایک سند بھی دی ہے، نکول نے سیارچوں کی دریافت میں اٹلی کے اٹھارہ سالہ نوجوان لوئگی سنینو کا ریکارڈ توڑا، جس نے 1998 اور 99 میں ایک ایک سیارچہ دریافت کیا تھا۔
تاہم نکول کی 18 دریافتوں کو سیارچوں کے طور پر تصدیق کرنے میں کئی سال لگ سکتے ہیں، کیوں کہ ایک سیارچے کی تصدیق میں پانچ سال لگ جاتے ہیں، اس کے بعد اس سیارچے کو باقاعدہ نام دیا جاتا ہے، لیکن اگر ایسا ہوتا ہے تو نکول دنیا کی کم عمر ترین شخصیت بن جائے گی، جو سرکاری طور پر ایک سیارچے کو دریافت کرنے والی کہلائیں گی۔چار سال کی عمر میں والدین سے دوربین کی فرمائش کرنے والی نکول مستقبل میں ایرو اسپیس انجینئر بننا چاہتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کی عسکری اور خفیہ بٹالین 6
?️ 25 جون 2023سچ خبریں:چونکہ جعلی صیہونی حکومت طاقت اور قبضے کی بنیاد پر قائم
جون
ایران کے نئےصدر کی تقریب کی جھلک
?️ 28 جولائی 2024سچ خبریں: ایران کے سپریم لیڈر نے ایران کے صدارتی انتخابات کی
جولائی
امریکہ کی حیاتیاتی سرگرمیوں سے کئی ممالک پریشان ہیں:روس
?️ 14 مارچ 2023سچ خبریں:روس کے ایٹمی، حیاتیاتی اور کیمیائی دفاعی کمانڈر کا کہنا ہے
مارچ
پاکستانی سفارت کار اور عملے کے ارکان واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئ
?️ 29 اپریل 2025لاہور: (سچ خبریں) واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے پاکستانی سفارت کار
اپریل
اہلیان کراچی کے لیے بجلی سستی
?️ 29 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست
ستمبر
ٹیلی گرام کا صارفین کے لئے اہم فیچر متعارف کرا نے کا اعلان
?️ 7 اکتوبر 2021سان فرانسسکو (سچ خبریں) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل
اکتوبر
عدالت کا فوکس صرف ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر ہے:چیف جسٹس
?️ 5 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)غیر معمولی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس
اپریل
غزہ کی پٹی میں تمام صحت مراکز تباہ
?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ قابض
جنوری