اے آئی چِپس بنانے والی ’این ویڈیا‘ دنیا کی پہلی 5 ٹریلین ڈالر مالیت والی کمپنی بن گئی

?️

سچ خبریں: مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی چِپس بنانے والی عالمی کمپنی این ویڈیا (Nvidia) بدھ کے روز دنیا کی پہلی 5 ٹریلین ڈالر مالیت کی کمپنی بن گئی، سرمایہ کار پُرامید ہیں کہ مصنوعی ذہانت ایک نئے دور کی جدت اور ترقی لے کر آئے گی۔

ڈان اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا میں قائم ’ٹیکنالوجی دیو‘ کے حصص کی قیمت 4.91 فیصد بڑھ کر 210.90 ڈالر ہو گئی، جس کے نتیجے میں وال اسٹریٹ پر کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی کمپنی کی مارکیٹ ویلیو (سرمایہ کاری قدر) ایک تاریخی حد سے تجاوز کر گئی۔

موازنہ کیا جائے تو یہ سطح فرانس یا جرمنی کی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے بھی زیادہ ہے اور ٹیسلا، میٹا (فیس بک) اور نیٹ فلیکس، تینوں کی مشترکہ مالیت سے بھی بڑھ گئی ہے۔

دنیا کی دیگر دو سب سے بڑی کمپنیاں، مائیکروسافٹ اور ایپل، فی الحال تقریباً 4 ٹریلین ڈالر کی مارکیٹ ویلیو رکھتی ہیں۔

این ویڈیا کے حصص کی قیمت میں حالیہ اضافہ مضبوط فروخت، نئی تجارتی شراکت داریوں (بشمول منگل کو اعلان کردہ یورپی کمپنی نوکیا کے ساتھ اشتراک) اور اس توقع کے باعث ہے کہ کمپنی کو جلد چین کی منڈی تک دوبارہ رسائی حاصل ہو سکتی ہے۔

ایک تجزیہ کار نے کہا کہ یہ تصور کرنا تقریباً ناقابلِ یقین ہے کہ کوئی کمپنی اس سنگِ میل تک پہنچ سکتی ہے، مگر این وِیڈیا کی آپریشنل کارکردگی اتنی مؤثر ہے کہ وہ تقریباً روزانہ یا ہفتہ وار بنیادوں پر بڑے معاہدوں کا اعلان کرتی نظر آتی ہے۔

این وِیڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ جنوبی کوریا میں موجود ہوں گے، جہاں وہ اے پی ای سی سربراہ اجلاس کے موقع پر شریک ہوں گے۔

اسی اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات بھی ہوئی ہے، جس میں مصنوعی ذہانت کی ترقی سے متعلق امور پر بات چیت کی توقعات ظاہر کی جارہی تھیں۔

مزید یہ کہ، این وِیڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی حریف اور مشکلات کا شکار کمپنی انٹیل میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کی خواہش کے مطابق امریکا میں سیمی کنڈکٹر مینوفیکچرنگ کو دوبارہ فروغ دیا جا سکے۔

مشہور خبریں۔

نہ قیدی رہا ہوں گے نہ ہم جیتیں گے: واللا نیوز کا تجزیہ

?️ 27 مئی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کی نیوز سائٹ والہ نیوز نے کہا کہ یہ

bgvhh

?️ 2 مئی 2021fff Short Link Copied

ایرانی صدر نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کیا کہا؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: ایران کےصدر رئیسی نے اقوام متحدہ کے 87 ویں اجلاس

ملک میں مہنگائی کی سطح پر کمی واقع ہوئی

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) ملک میں مجموعی مہنگائی شرح کم ہوکر 18.62

مغربی پابندیاں رایگاں پیوٹن پہلے سے زیادہ مضبوط

?️ 31 جولائی 2022سچ خبریں:    برطانوی اخبار گارڈین نے سائمن جینکنز کی تحریر کردہ

 غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا

?️ 6 ستمبر 2025 غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا

ٹرمپ اور سچ میں سے کسی ایک کو چننا ہوگا:امریکی کانگریس رکن

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:6 جنوری 2021 کو سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں

اسرائیلیوں کی تشویشناک پرواز 

?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: جرمن اخبار مارکر کی ایک رپورٹ کے مطابق، گزشتہ دو سالوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے