🗓️
سچ خبریں: ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے کہا ہے کہ مستقبل میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ہم سے تمام ملازمتیں چھین لے گی۔
پیرس میں ایک کانفرنس سے آن لائن خطاب کرتے ہوئے ایلون مسک نے کہا کہ ‘ہوسکتا ہے کہ ہم سب ہی ملازمتوں سے محروم ہو جائیں’۔
مگر ان کے خیال میں ملازمتوں سے محرومی ضروری نہیں کہ کوئی بری چیز ہو۔
ایلون مسک نے ایک ایسے مستقبل کا خیال پیش کیا جس میں ملازمت کرنا آپشنل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ‘اگر آپ مشغلے کے طور پر ملازمت کرنے کے خواہشمند ہوں گے تو پھر آپ کام کر سکیں گے، مگر اس سے ہٹ کر اے آئی اور روبوٹس ہمارے لیے تمام کام کر سکیں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں دنیا کو ‘یونیورسل ہائی انکم’ ماڈل کی ضرورت ہوگی، مگر ایلون مسک نے اس کی وضاحت نہیں کی۔
واضح رہے کہ یونیورسل بیسک انکم ماڈل کا اکثر تذکرہ سامنے آتا ہے۔
اس ماڈل کا مرکزی خیال یہ ہے کہ حکومتوں کی جانب سے تمام شہریوں کو مخصوص رقم ادا کی جائے، چاہے ان کی آمدنی جتنی بھی ہو، مگر یونیورسل ہائی انکم ماڈل اس سے مختلف ہوگا۔
ایلون مسک کافی عرصے سے اے آئی ٹیکنالوجی کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے رہے ہیں اور اس ایونٹ کے دوران بھی انہوں نے اے آئی کو اپنا سب سے بڑا ڈر قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ ‘جب تمام افراد ملازمتوں سے دور ہوں گے تو پھر ہماری زندگی کا مقصد کیا ہوگا؟ میرے خیال میں اس وقت بھی انسانوں کا کوئی کردار ضرور ہوگا اور اسی طرح ہم اے آئی ٹیکنالوجی کو بامقصد بنا سکتے ہیں’۔
مشہور خبریں۔
عراق میں ترکی کے مشکوک اقدامات
🗓️ 16 دسمبر 2024سچ خبریں:ذرائع نے عراق اور خاص طور پر کردستان کے قریب ترکی
دسمبر
دی ہیگ میں اسرائیل کے مقدمے کی صورتحال
🗓️ 22 فروری 2024سچ خبریں:متحدہ عرب امارات کے نمائندے نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطینی
فروری
شام میں امریکی تیل چوری کی تصاویر کا انکشاف
🗓️ 11 اگست 2022سچ خبریں: روسی ویب سائٹ Avia. فضائی اور خلائی امور کے
اگست
بڑی دیر سے آئے برخوردار
🗓️ 30 جولائی 2023سچ خبریں: بائیڈن حکومت کی جانب سے سعودی عرب کو امریکہ کے
جولائی
وزیر اعظم کا گندم کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کا عزم
🗓️ 13 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم کی ذخیرہ اندوزی
جنوری
انٹربینک میں ڈالر 1.33 روپے مہنگا ہونے کے بعد 187.25 روپے کا ہو گیا
🗓️ 21 اپریل 2022کراچی: (سچ خبریں)ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطع پر پہنچ گیا۔پاکستانی
اپریل
کیا بچوں کے قاتل بھی کسی علاقے کو محفوظ سمجھ سکتے ہیں؟
🗓️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی عہیدار کا دعویٰ ہے کہ صیہونی حکومت نے
دسمبر
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے قبل وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ
🗓️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس
اپریل