اے آئی فیچر سے لیس سام سنگ گلیکسی ایس 25 سیریز متعارف

?️

سچ خبریں: جنوبی کوریا کی اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی سام سنگ نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز سے لیس ’گلیکسی ایس 25‘ سیریز کے تین فونز متعارف کرادیے۔

کمپنی نے گزشتہ ہفتے امریکا میں فونز کو متعارف کرایا اور متعدد ممالک میں فونز کو پری آرڈر فروخت کے لیے بھی پیش کیا۔

کمپنی نے فوری طور پر کسی بھی ملک میں فونز کو مارکیٹ میں پیش نہیں کیا، تاہم یکم فروری کے بعد فونز کو متعدد ممالک کے مارکیٹس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

کمپنی کی جانب سے ’گلیکسی ایس 25، گلیکسی ایس 25 پلس اور گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ کو پیش کیا گیا ہے۔

تینوں میں سے سب سے اہم ترین فون ’گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ ہے جب کہ سب سے سستا ترین فون ’گلیکسی ایس 25‘ ہے۔

کمپنی نے ’گلیکسی ایس 25 الٹرا‘ کو 200 میگا پکسل مین بیک کیمرے کے ساتھ پیش کیا ہے جب کہ باقی دونوں فونز میں مین کیمرے 50 میگا پکسلز کے دیے گئے ہیں۔

تینوں فونز کو اینڈرائیڈ 15 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے جب کہ تمام فونز میں اے آئی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔

گلیکسی ایس 25 سیریز میں گوگل کے جیمنائی کو ڈیفالٹ اے آئی ٹول کے طور پر شامل کیا گیا ہے اور جیمنائی سے بوٹ سے بات کرنے کے لیے سائیڈ میں خصوصی بٹن بھی دیا گیا ہے۔

گلیکسی ایس 25 سیریز میں فنگر پرنٹ کے ساتھ دیے گئے بٹن میں جیمنائی کا ڈفالٹ آپشن بھی دیا گیا ہے، جسے کلک کرنے سے صارفین براہ راست جیمنائی کے بوٹ پر چلے جائیں گے۔

تینوں فونز کے کیمرا ٹیکنالوجی میں بھی اے آئی فیچرز اور ٹولز دیے گئے ہیں جب کہ تینوں فونز کو مختلف میموری ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔

تینوں فونز کے مختلف ماڈیولز کی قیمت بھی مختلف رکھی گئی ہے جب کہ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس بار گلیکسی ایس 25 سیریز کے فونز کی تمام ٹیکنالوجی کو پہلے سے زیادہ بہتر اور تیز کردیا گیا ہے۔

گلیکسی ایس 25 سیریز کے تینوں فونز کو کمپنی کی ویب سائٹ سے پری آرڈر خریدا جا سکتا ہے، تاہم پاکستانی میں بھی رواں ماہ کے وسط تک فونز کو مارکیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

گلیکسی ایس 25 سیریز کا سب سے سستا فون پاکستانی 2 لاکھ 76 ہزار جب کہ سب سے مہنگا فون 4 لاکھ 32 ہزار روپے کی رقم میں پری آرڈر دستیاب ہے۔

فونز کو پری آرڈر فروخت کے لیے پیش کرتے وقت کمپنی نے تمام فونز پر ڈسکاؤنٹ بھی دے رکھا ہے، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ فونز کو مارکیٹ میں پیش کرتے وقت ان کی قیمت میں مزید رعایت دی جائے گی۔

مشہور خبریں۔

ایلان مسک کی نئی سیاسی جماعت کی تجویز

?️ 7 جون 2025 سچ خبریں:ایلان مسک نے امریکہ میں نئی سیاسی جماعت بنانے کی

افغانستان کی شام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین کے لیے امداد

?️ 8 فروری 2023سچ خبریں:طالبان کی عبوری حکومت کی وزارت خارجہ نے اپنے پیغام میں

شام کے خلاف اور امریکی سازش

?️ 8 جولائی 2023سچ خبریں: روسی خارجہ انٹیلی جنس سروس نے اعلان کیا ہے کہ

ہم چین سے اقتصادی تعلقات منقطع نہیں کرنا چاہتے: امریکی وزیرِ خزانہ

?️ 3 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی وزیرِ خزانہ اسکاٹ بسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن چین

فواد چوہدری نے انتخابی اصلاحات کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دے دی

?️ 14 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری

ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے بارے میں نیتن یاہو کا نیا بابل

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے ایک بار پھر ایران کے خلاف 12

بھارت نے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں پانی ذخیرہ کرنے کا کام شروع کر دیا

?️ 6 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے