’ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بندش سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوتا ہے‘

?️

سچ خبریں: پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (پاشا) نے پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) قوانین کے تحت ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورکس (وی پی اینز) کو بلاک کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انٹرنیٹ آئی ٹی انڈسٹری کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بند ہونے سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا نقصان ہوتا ہے۔

پاشا کے چیئرمین سجاد مصطفیٰ نے ملک میں انٹرنیٹ بندش، سست روی، وی پی اینز بلاک کرنے سے متعلق صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2023 کی رپورٹ کے مطابق ایک گھنٹہ انٹرنیٹ بند ہونے سے آئی ٹی انڈسٹری کو 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر کا نقصان ہوتا ہے،گزشتہ دنوں میں پاشا کی 99 فیصد کمپنیوں نے انٹرنیٹ میں سست روی کی شکایات کی تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاشا نے انٹرنیٹ کی سست روی کے معاملے پر وزارت آئی ٹی، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ساتھ معاملہ اٹھایا تھا، پی ٹی اے نے آئی ٹی انڈسٹری کے خدشات دور کرنے کے لیے سیل بنا دیا ہے، نیشنل سیکیورٹی کو خطرے کی صورت میں انٹرنیٹ سروس معطل کرنا اداروں کا استحقاق ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ آئی ٹی انڈسٹری کے لیے شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے، پاشا نے پیکا قوانین کے تحت وی پی اینز کو بلاک کرنے کی کی مخالفت کی تھی، پاشا نے وی پی این معاملے پر وی پی این سروس پروائیڈرز کی تجویز دی ہے۔

فائر وال یا ویب منیجمنٹ سسٹم سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن ہورہی ہے، وی پی این کی بندش کے فیصلے پر آئی ٹی کمپنیوں نے باہر جانے کا سوچنا شروع کردیا تھا، تمام ممالک وی پی اینز کو مانیٹر کرتے ہیں، پاشا نے وی پی این سروس پروائیڈرز کی تجویز دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو تجویز دی وی پی اینز کو مقامی سطح پر رجسٹرڈ کیا جائے، وی پی این سروس پروائیڈرز کسی چیز کو بلاک کرنا چاہیں تو بلاک کرسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فری وی پی اینز سے ڈیٹا سیکورٹی کے خطرات ہیں،آئی ٹی انڈسٹری میں ایک ڈالر لگانے سے حکومت کو 49 ڈالرز کی سرمایہ کاری آتی ہے، آئی ٹی انڈسٹری 30 فیصد کے حساب سے گروتھ کر رہی ہے، آئی ٹی انڈسٹری کی برآمدات 3.2 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہیں، حکومت آئی ٹی انڈسٹری کی برانڈنگ پر سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ٹی میں پاکستان کا مقابلہ بڑے ممالک کے ساتھ ہے،حکومت کو آئی ٹی انڈسٹری کو ٹیکس چھوٹ دینا ہوگی، حکومت 7.9 ارب روپے کے آئی ٹی اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام شروع کررہی ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب اور شام ایک قدم اور قریب

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں: باخبر ذرائع نے بتایا کہ عنقریب دمشق اور ریاض میں

نیتن یاہو نے عدالتی سماعت شمالی فلسطین میں فوجی مشق کے بہانے ملتوی کر دی

?️ 23 دسمبر 2025نیتن یاہو نے عدالتی سماعت شمالی فلسطین میں فوجی مشق کے بہانے

14 اسلامی اور عرب ممالک کی جانب سے امریکی سفیر کے بیانات کی مذمت 

?️ 22 فروری 2026 سچ خبریں:چودہ اسلامی اور عرب ممالک نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے

وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے نام اہم پیغام

?️ 8 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگلینڈ

نہریں نکالنے کے منصوبے کیخلاف قرارداد ایجنڈے میں شامل نہ کرنے پر پیپلزپارٹی کا قومی اسمبلی میں احتجاج

?️ 10 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) دریائےسندھ سے نہریں نکالنے کے منصوبے کے خلاف قرارداد

ابوظہبی نے 80 جنگجوؤں کی خریداری کا کیس بند کیا

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: فرانس میں ٹیلی گرام کے سی ای او پاول دوروف

سپیکر اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، بیرسٹر گوہر

?️ 19 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہرعلی خان

California Fires: This Is What Happens When You Breathe In Smoke

?️ 11 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے