?️
سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی ’گوگل‘ نے تقریبا 10 سال بعد اپنے نام میں موجود انگریزی کے لفظ ’جی‘ کا ڈیزائن تبدیل کردیا۔
گوگل کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے چند دن قبل گوگل کے لفظ جی کا ڈیزائن تبدیل کیا اور ترتیب وار تمام صارفین کی تمام ڈیوائسز میں لوگو جلد تبدیل ہوجائےگا۔
ابتدائی طور پر گوگل کے لوگو میں آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کی ڈیوائسز میں تبدیلی کی گئی ہے، تاہم جلد ہی کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ سمیت تمام صارفین کے لوگو بھی تبدیل ہوجائیں گے۔
گوگل کے لوگو میں بظاہر کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی اور لوگو کے رنگ اور فونٹ بھی پرانے لوگو اور فونٹس سے ملتے جلتے ہیں، تاہم ’جی‘ لفظ میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
گوگل کا لفظ ’جی‘ آئی او ایس، اینڈرائیڈ اور ڈیسک ٹاپ صارفین کو مختلف نظر آئے گا۔
گوگل کی جانب سے لوگو کے لفظ ’جی‘ میں 10 سال بعد تبدیلی کی گئی ہے، اس سے قبل 2015 میں کمپنی نے اپنے لوگو کا ڈیزائن تبدیل کیا تھا۔
گوگل کا آغاز 1998 میں ہوا تھا اور اب اس کی عمر 27 سال ہوچکی ہے، گزشتہ تین دہائیوں کے دوران گوگل نے متعدد بار اپنے لوگو کا ڈیزائن تبدیل کیا، تاہم لوگو میں بڑی نہیں بلکہ انتہائی چھوٹی تبدیلیاں کی جاتی رہی ہیں۔
آخری دس سال میں گوگل نے اپنے لوگو کے کلرز سمیت اپنی دوسری پروڈکٹس جیسا کہ گوگل کروم، فوٹوز، میپ، جی میل اور دوسرے پلیٹ فارمز کے لوگوز کو بھی تبدیل کیا ہے اور اب کمپنی نے گوگل کے انگریزی لفظ ’جی‘ کے ڈیزائن میں تبدیلیاں کردیں، تاہم ابھی تمام صارفین کی ڈیوائسز میں لفظ تبدیل نہیں ہوا۔
مشہور خبریں۔
مغربی مملک جھوٹ کے بادشاہ ہیں:روسی صدر
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:روس کے صدر نے امریکہ اور مغربی ممالک کو جھوٹ کے
مارچ
روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے لیئے سب سے بڑا خطرہ قرار دے دیا
?️ 29 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکا اور نیٹو ممالک کو یورپ کے
اپریل
غزہ کے خلاف جارحیت کا مکمل خاتمہ شامل ہونا چاہیے: حمدان
?️ 11 جنوری 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے سینئر رہنما اسامہ حمدان نے گزشتہ رات
جنوری
اسحٰق ڈار کا پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان
?️ 16 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیرخزانہ اسحٰق ڈار نے اگلے 15 روز کے
مئی
فرانسیسی وزیراعظم کی اپوزیشن سے مذاکرات کرکے مظاہرین کو پرسکون کرنے کی کوشش
?️ 28 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی حکومت کے پنشن اصلاحات کے منصوبے کے خلاف دو ہفتوں
مارچ
امریکی معاشرے میں اسرائیل مخالف عقائد شدت اختیار کر گئے ہیں: الجزیرہ
?️ 1 جون 2022سچ خبریں: کئی دہائیوں سے امریکی معاشرہ صیہونی حکومت کی حمایت
جون
صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجدالاقصیٰ پر یلغار
?️ 23 جون 2021سچ خبریں:آج بدھ کے روز صہیونی فوج کی حمایت سے درجنوں صہیونی
جون
آرمی چیف نے عید کہاں گزاری
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) جہاں پورے ملک کے لوگوں نے عید اپنے
مئی