?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) مائکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر ماہانہ فیس کے مزید دو نئے آپشنز متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت ایک آپشن میں موجودہ فیس سے زائد جب کہ دوسرے آپشن میں کم فیس عائد کیے جانے کی چہ مگوئیاں ہیں۔
اس وقت ایکس پر ایک ہی ماہانہ فیس کا آپشن ہے،جس کے تحت صارفین کو ماہانہ 8 امریکی ڈالر ادا کرنے پڑتے ہیں۔
ماہانہ فیس کے عوض صارفین کو بلیو ٹک فراہم کیے جانے کے علاوہ دیگر فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ کمپنیز کی ماہانہ فیس افراد کے اکاؤنٹ سے کہیں زیادہ ہے۔
ایکس نے فیس کے عوض بلیو ٹک فراہم کرنے کا آغاز اپریل 2023 میں شروع کیا تھا اور بعد ازاں متعدد فیچرز کو ماہانہ فیس سے جوڑ دیا تھا۔
لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ ایکس اپنی کمائی بڑھانے کے لیے ماہانہ فیس کے مزید دو نئے آپشنز متعارف کرائے گا، جس میں سے ایک آپشن کی فیس زیادہ جب کہ دوسرے کی موجودہ فیس سے کم ہوگی۔
امریکی اخبار ’بلوم برگ‘ کے مطابق ایکس کی جانب سے بینکوں کو آگاہی دی گئی ہے کہ وہ پلیٹ فارم پر سبسکرپشن کے مزید دو نئے آپشنز متعارف کرائے جا رہے ہیں، جس سے کمپنی کی کمائی میں اضافہ ہوگا۔
ایکس نے مذکورہ معلومات ان بینکوں اور اداروں کو دی ہے، جن کا ایکس مقروض ہے اور پلیٹ فارم کو 13 ارب ڈالر کے قرضوں کا سامنا ہے۔
ایکس کے مطابق نئے سبسکرپشن پلانز کے تحت صارفین کو ’بیسک، اسٹینڈرڈ اینڈ پلس‘ سبسکرپشن کے آپشنز دیے جائیں گے۔
مذکورہ پلانز کے تحت بیسک سبسکرپشن لینے والے افراد کو ایکس کے خصوصی مواد تک رسائی نہیں مل سکے گی، انہیں تمام اشتہارات اور فالتو اکاؤنٹس اور چیزیں بھی دیکھنے کو ملیں گی۔
امکان ہے کہ بیسک سبسکرپشن پلان کی ماہانہ فیس 8 امریکی ڈالر سے نصف ہوگی، یعنی ممکنہ طور پر مذکورہ پلان ماہانہ تین امریکی ڈالرز فیس کا ہوگا اور یہ بھی امکان ہے کہ یہ پلان تمام صارفین کو لینا پڑے گا، تب ہی وہ ایکس پر اکاؤنٹ چلا سکیں گے۔
اسی طرح کمپنی کی جانب سے دوسرے اسٹینڈرڈ سبسکرپشن کے پلان کی ماہانہ فیس 8 امریکی ڈالر رکھے جانے کا امکان ہے اور یہ پلان لینے والے افراد بھی نصف اشتہارات دیکھ سکیں گے اور انہیں بلیو ٹک بھی فراہم کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق تیسرا سبسکرپشن پلان پلس کا ہوگا، جس کے تحت ممکنہ طور پر صارفین سے ماہانہ 15 سے 17 امریکی ڈالر کی فیس وصول کیے جانے کا امکان ہے۔
اس سبسکرپشن پلان کو حاصل کرنے والے صارفین کسی طرح کا کوئی اشتہار نہیں دیکھیں گے جب کہ انہیں ایکس کے خصوصی فیچرز تک رسائی دیے جانے کے علاوہ انہیں دنیا بھر کے خصوصی مواد تک بھی جلد اور بہتر رسائی دی جائے گی۔
ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ ایکس کی جانب سے مذکورہ تینوں سبسکرپشن پلانز کب تک متعارف کرائے جائیں گے، تاہم امکان ہے کہ اسے نئے سال کی پہلی سہ ماہی تک متعارف کرایا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
موجودہ حکومت نے ملک کو معاشی دیوالیہ ہونے سے بچایا،شہباز شریف
?️ 14 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ گزشتہ حکومت
ستمبر
اسلام آباد: پی ٹی آئی کا مرکزی سیکریٹریٹ سیل کرنے کیخلاف عدالت سے رجوع
?️ 26 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں اپنا
مئی
اقوام متحدہ نے اسرائیلی دہشت گردی کو دیکھتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں خطرناک جنگ کا انتباہ جاری کردیا
?️ 15 مئی 2021جنیوا (سچ خبریں) اسرائیل نے فلسطینی قوم کے خلاف جنگ کی شروعات
مئی
نوشکی اور پنگجور میں پاک فوج نے دہشتگردوں کے دو بڑے حملوں کو ناکام بنایا
?️ 3 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس
فروری
صیہونی حکومت کی صدام کے جوہری پروگرام کے خلاف آپریشن سے متعلق نئی دستاویزات جاری
?️ 24 جون 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت نے 1981 میں عراق کے اوسیراک جوہری ری ایکٹر
جون
شمالی افریقہ میں ترکی کی نرم جنگ
?️ 7 مئی 2025سچ خبریں: ترکی کی تعاون اور ہم آہنگی کی ایجنسی (TİKA) نے
مئی
اسرائیل کی عالمی تنہائی پر مبنی خفیہ دستاویز کا انکشاف!
?️ 5 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ صیہونی وزارت خارجہ کی
مئی
بائیڈن نے زیلنسکی کو یوکرین کی مدد کے بارے میں یقین دلایا
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: میڈیا ذرائع نے بدھ کی رات تہران کے وقت
جون