?️
سچ خبریں: مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) نے پہلی بار اپنی مواد پالیسی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے حیران کن طور پر عریاں مواد کی اشاعت کی بھی باضابطہ اجازت دے دی۔
امریکی جریدے فورچون کے مطابق ایکس کی جانب سے مواد پالیسی کو تبدیل کردیا گیا، اب ہر کوئی فحش اور جنسی مواد بھی سرعام شائع کر سکے گا، تاہم اس کے لیے مواد اپلوڈ کرنے والے کو انتباہ کا لیبل لگانا پڑے گا۔
فحش اور جنسی تشدد اور تسکین پر مبنی مواد کو اپلوڈ کرتے وقت صارف کو لیبل لگانا پڑے گا کہ مذکورہ مواد نابالغ افراد کے لیے نہیں ہے اور ساتھ ہی بتانا پڑے گا کہ مذکورہ مواد ممکنہ طور پر کسی کی دل آزاری کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
کمپنی کے مطابق فحش مواد از خود 18 سال سے کم عمر ایکس صارفین کو نظر نہیں آئے گا اور نہ ہی ایسے صارفین مواد کو دیکھ پائیں گے، جن کی پروفائل پر ان کی تاریخ پیدائش درج نہیں ہوگی۔
علاوہ ازیں فحش مواد کو اپلوڈ کیے جانے کے بعد کمپنی خود بخود خفیہ رکھے گی اور کسی بھی صارف کی جانب سے مواد پر دوبار کلک کرنے پر اسے فحش مواد تک رسائی دی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کی مدد سے تیار کردہ اس طرح کے فحش مواد کو بھی لیبل کے ساتھ شائع کیا جائے گا۔
ایکس نے فحش فلموں میں اداکاری کرنے والے اداکاروں و ماڈلز کو پہلے ہی ایسا مواد اپلوڈ کرنے کی اجازت دے رکھی ہے اور اب ایسے اداکار مختلف فیچرز کے تحت پیسوں کے عوض صارفین کو فحش مواد ایکس پر دکھاتے ہیں۔
ایلون مسک نے گزشتہ ماہ ہی ٹوئٹر کی ویب سائٹ کا یو آر ایل ایڈریس تبدیل کرتے ہوئے اسے مکمل طور پر ایکس بنا دیا تھا جب کہ انہوں نے پلیٹ فارم کو خریدنے کے بعد اس میں متعدد تبدیلیاں کردی ہیں اور اس میں مزید کئی تبدیلیاں کی جائیں گی۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سے قبل وزیراعظم کا اتحادیوں سے مشاورت کا فیصلہ
?️ 25 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) حکمراں اتحاد میں شامل جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس
اپریل
اسرائیل کے حساس مراکز کی معلومات ایران کے اختیار میں
?️ 25 مارچ 2025سچ خبریں: اسرائیل ٹی وی چینل 7 نے پبلک سیکیورٹی ڈیپارٹمنٹ اور
مارچ
عراق کے انتخابی اتحاد کا اعلان
?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں:عراق کے اتحاد "الاعمار والتنمیہ” نے محمد شیاع السوڈانی کو وزارت
دسمبر
ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 9 اگست 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
اگست
وزیر اعظم کا اقوام متحدہ قرضوں کو معطل اور ریلیٖف فراہم کرنے کا مطالبہ
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم نے یہ افتتاحی بیان اقوام متحدہ کی
اپریل
حماس کو آج صبح وہ مل گیا جو وہ چاہتا تھا
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: شمالی غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی
جنوری
شام کسی امیدوار کی حمایت نہیں کرتا: بشار الاسد
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:جمہوریہ شام کے صدر بشار الاسد نے اسکائی نیوز عربی چینل
اگست
یورپی یونین نے اخلاقی گراوٹ کا مظاہرہ کیا: البخیتی
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی بیورو کے رکن
مارچ