?️
نیویارک( سچ خبریں) ایپل نے یونیورسل کنٹرول کے نام سے نیا آپشن متعارف کروادیا جس سے متعلق ایپل نے ایک سال قبل اعلان کیا تھا جس پر تجزیہ کاروں نے حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ فی الحال یہ آپشن میک اوایس مونٹیرے 12.3 اور 15 سے اوپر کے آئی پیڈ او ایس ورژن پر چل سکے گا۔
تفصیلات کے مطابق ایپل نے ایک ہی وقت میں دو آلات کو باہم منسلک کرکے حقیقی وقت میں دونوں کا ایک ڈیوائس سے کنٹرول اور فائل شیئرنگ کا وہ آپشن پیش کردیا ہے جس کا انتظار کیا جارہا تھا۔ایپل نے ایک سال قبل اس کا اعلان کیا تھا جسے “یونیورسل کنٹرول” کا نام دیا گیا ہے۔
فی الحال یہ آپشن میک اوایس مونٹیرے 12.3 اور 15 سے اوپر کے آئی پیڈ او ایس ورژن پر چل سکے گا۔ اس طرح اب کسی بھی سافٹ ویئر ، بلیو ٹوتھ یا وائرلیس رابطے کے بغیر ایپل لیپ ٹاپ اور ٹیبلٹ کو باہم منسلک کیا جاسکتا ہے۔ ہاں اسے کے لیے ایپل کے ایئرڈراپ کی بھی قطعاً کوئی ضرورت نہیں ہوگی۔
بس یہ کرنا ہوگا کہ دونوں آلات پر یکساں آئی ڈی سے رجسٹر ہوں جیسا کہ عام طور پر ہوتا ہے۔ خیال رہے کہ ورژن اپ ڈیٹ ہوں اور وہ بھی ہم ونڈوز کی طرح اپ ڈیشن سے گزرتے رہتے ہیں۔ فی الحال ایپل ڈویلپر کی انرولمنٹ درکار ہے لیکن بعد میں اس کی ضرورت بھی نہیں رہے گی۔
وجہ یہ ہے کہ جلد ہی (غالباً کچھ ماہ بعد) کے ماڈل میں یہ ڈیفالٹ فیچر کے طور پر شامل ہوگا۔ اب دونوں آلات کو دیکھیں اور کسی ایک کے کی پیڈ کرسرسے فائلیں ڈراپ کریں جو ڈیسک ٹاپ پر دکھائی دیں گی۔ یوں آئی میک کا ڈیٹا آئی پیڈ پر اور آئی پیڈ کی تصاویر چٹکی بجاتے ہی آئی میک پر منتقل ہوتی رہیں گی۔
اب ایپل ڈیولپر کی انرولمنٹ کو ذہن میں رکھتے ہوئے یہ آلات دیکھیں جن پر یونیورسل کنٹرول اس وقت بھی چلایا جاسکتا ہے۔ پہلے لیپ ٹاپ کی بات ہو تو 2016 یا اس کے بعد کی میک بک پرو، اسی دور کی سادہ میک بک، 2018 یا اس کے بعد کا میک بک ایئر، 2017 یا اس کے بعد کا آئی میک سسٹم، آئی میک 5کے ریٹینا، آئی میک پرو، اور دیگر منی ورژن شامل ہیں۔جہاں تک ٹیبلٹ یا آئی پیڈ کا تعلق ہے تو آئی پیڈ پرو، تھرڈ جنریشن یا اس کے بعد کا آئی پیڈ ایئر، سکس جنریشن آئی پیڈ، اور دیگر آلات شامل ہیں، ان آلات کو ایپل کلاؤڈ پر رجسٹر ہونا ضروری ہے۔


مشہور خبریں۔
لاہور ہائیکورٹ: ’عمران ریاض کیس میں جو نمبرز استعمال ہوئے وہ افغانستان کے ہیں‘
?️ 30 مئی 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں صحافی عمران ریاض بازیابی کیس کی
مئی
لاہور میں سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے اہم منصوبے کو ناکام بنایا
?️ 28 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ترجمان کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی
اگست
جنگل کے قانون اور طاقت کے استعمال کے خلاف ایک مضبوط اتحاد
?️ 1 مئی 2025سچ خبریں: اس سال برکس کا اجلاس برازیل میں ایسے وقت میں
مئی
ممتاز روسی سائنسدان نے انسانوں سے متعلق ایسا دعویٰ کردیا کہ انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا
?️ 28 جنوری 2024ماسکو: (سچ خبریں) انسانوں کے 900سال تک زندہ رہنے کا دعویٰ کرنے
جنوری
ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی شرح میں اضافہ
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وباء کوروناوائرس کی چوتھی لہر ملک بھر میں
جولائی
چیف الیکشن کمشنر مستعفی ہوں،سینیٹر مشتاق احمد
?️ 20 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا
فروری
یورپ کے لیے امریکہ کی صدرات ایک اہم مسئلہ
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندے جوزف برل نے بدھ کے روز
دسمبر
غزہ میں بم اور راکٹ شہریوں کے لیے نیا خطرہ بن گئے
?️ 21 اکتوبر 2025غزہ میں بم اور راکٹ شہریوں کے لیے نیا خطرہ بن گئے
اکتوبر