?️
سچ خبریں: ایمنسٹی انٹرنیشنل نے حکومت کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) کو فوری طور پر بحال کرنے کا مطالبہ کردیا جوکہ ملک بھر میں ایک ماہ سے زائد عرصے سے بلاک ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سول سوسائٹی کی 28 تنظیموں کے ساتھ مل کر ایک مشترکہ اعلامیہ پر دستخط کیے ہیں جس میں پاکستانی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’ایکس‘ تک رسائی بحال کریں۔
مشترکہ اعلامیہ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل اور سول سوسائٹی کی مختلف تنظیموں نے پاکستان میں عام انتخابات سے پہلے اور بعد میں انٹرنیٹ کی بندش اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
بیان میں کہاگیا کہ ’ایسی کارروائیاں نہ صرف آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی جیسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کرتی ہیں بلکہ ملک کے اندر مختلف آوازوں سمیت حقیقی سیاسی بات چیت کو دبانے کی ایک مثالی کوشش کی۔‘
بیان میں نشاندہی کی گئی کہ اس طرح کے اقدامات سے نہ صرف مختلف سیاسی جماعتوں کی رائے کو دبانے کی کوشش ہے بلکہ غلط معلومات بھی پھیلنے کا خدشہ ہے۔
بیان میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی خاموشی پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ایکس کی بندش سے متعلق کوئی وجہ نہیں بتائی اور پورے انٹرنیٹ پلیٹ فارم کو بلاک کر کے اپنے اختیار سے تجاوز کیا۔
بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسے فیصلوں کے حوالے سے شفاف طریقے سے کام کرے جو انٹرنیٹ کے آزادانہ استعمال کو متاثر کرتے ہیں، حکومت پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے وضاحتی بیان بھی جاری کرے، جس میں ’ایکس‘ اور دیگر پلیٹ فارمز کو بلاک کرنے کی وجوہات اور قانونی بنیادوں کی تفصیل دی جائے۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل، پاکستان بار کونسل، پی ایف یو جے، اے جی ایچ ایس، بولو بھی، میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی، ڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن، پاکستان ڈیجیٹل ایڈیٹرز الائنس، انسٹی ٹیوٹ فار ریسرچ، ایڈوکیسی اینڈ ڈویلپمنٹ، ہیومن رائٹس واچ، فریڈم نیٹ ورک، پاکستان پریس سمیت تنظیموں کے اتحاد اور دیگر نے مشترکہ بیان کی حمایت کی۔
یاد رہے کہ پاکستان بھر میں ایکس کی سروس 17 فروری سے بند ہے اور سندھ ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود تاحال بحال نہ ہوسکی۔


مشہور خبریں۔
امریکی حکام کو مشکوک پیکج بھیجا گیا
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ کم از کم
ستمبر
غزہ کی نسل کشی ہمارے گلے پڑ گئی ہے:صیہونی اخبار
?️ 18 دسمبر 2025سچ خبریں:غزہ میں صیہونی نسل کشی کے اثرات، جنگ بندی کے باوجود،
دسمبر
عثمان خالد بٹ اور اشنا شاہ کی فلسطین تنازع پرغلط معلومات پھیلائے جانے کی نشاندہی
?️ 12 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) فلسطین تنازع پر جہاں عالمی نشریاتی ادارے جانبدارانہ
اکتوبر
گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ
?️ 17 اگست 2025گریٹر اسرائیل کا نظریہ عرب ممالک کے لئے بہت بڑا خطرہ صیہونی
اگست
صیہونیوں کی شاہد آفریدی کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش
?️ 20 جون 2024پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اسرائیلی حمایتیوں کے
جون
سول سوسائٹی ارکان کی بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت
?️ 1 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول
دسمبر
امریکہ کا بین الاقوامی اداروں کو غلط استعمال
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے دی یونائیٹڈ سٹیٹس
جنوری
کورونا صورتحال میں بہتری، لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ
?️ 16 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) پنجاب میں کورونا صورتحال میں بہتری ہورہی ہے جس
اکتوبر