?️
نیویارک(سچ خبریں)ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کے تعاون سے قائم امریکی نیورو ٹیکنالوجی فرم نیورا لنک نے کلینکل ٹرائلز کے لیے کلیدی ملازمین کو بھرتی کرنا شروع کر دیا ہے مسک اور ان کے نیورالنک پارٹنرز نے 2016 میں دماغی چپس تیار کرنے کے لیے کمپنی کی بنیاد رکھی اب وہ اپنے دماغی امپلانٹس کی انسانی جانچ شروع کرنے کے قریب تر ہیں۔
کمپنی نے کلینیکل ٹرائل ڈائریکٹر اور کلینیکل ٹرائل کوآرڈینیٹر کی خدمات حاصل کرنے کے لیے اشتہارات بھی شائع کروا دیے ہیں۔اشتہارات میں لکھا گیا ہے کہ عملہ "کچھ جدید ترین ڈاکٹروں اور اعلیٰ انجینئرز کے ساتھ مل کر کام کرے گا اور ساتھ ہی نیورالنک کے پہلے کلینیکل ٹرائل کے شرکاء کے ساتھ کام کریں گے۔
ایلون مسک، جو 256 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں، نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ وہ 2022 میں کسی بھی وقت نیورالنک دماغی چپس انسانوں میں لگائے جانے کی توقع رکھتے ہیں۔تاہم امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کی جانب سے دماغی چپ کی جانچ کے ان منصوبوں کی منظوری باقی ہے۔
مسک اور ان کے نیورالنک پارٹنرز نے 2016 میں دماغی چپس تیار کرنے کے لیے کمپنی کی بنیاد رکھی تھی جو انسانوں کو کمپیوٹر سے جوڑتی ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ امپلانٹس مفلوج افراد کو اپنے دماغ سے اسمارٹ فون جیسے آلات کو کنٹرول کرنے کے قابل بنائیں گے۔انہیں توقع ہے کہ ایک بار جب انسانی جانچ کا آغاز ہو گا تو مزید پیشرفت سے نیوران کے درمیان سگنلز کو پل کر کے کئی جسمانی معذوریوں کا حل بھی شامل ہے۔
کمپنی نے گذشتہ اپریل میں بندر کو اپنے دماغ کیساتھ گیم کھیلتے دکھایا تھا۔نیورالنک پہلے ہی ایک مکاک بندر اور سور کے دماغ میں اپنی چپس کا تجربہ کر چکا ہے۔ کمپنی نے گزشتہ برس اپریل میں ایک بندر کو اپنے دماغ کے ساتھ ویڈیو گیم کھیلتے ہوئے دکھایا تھا۔
مسک نے پچھلے مہینے وال سٹریٹ جرنل کے سی ای او کونسل سربراہی اجلاس میں کہا تھا کہ پہلے انسانی ٹیسٹ ریڑھ کی ہڈی کی شدید چوٹوں والے لوگوں پر ہوں گے۔انہوں نے کہا، "ہمارے پاس نیورالنک کے ساتھ ایک موقع ہے کہ ریڑھ کی ہڈی کی چوٹ کی وجہ سے پورے مفلوج جسم کو فعال کر لیں۔


مشہور خبریں۔
قزاقستان بحران کے پست پردہ ہاتھ
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:قزاقستان میں پیش آنے والی حالیہ صورتحال کی رفتار اس ملکجو
جنوری
سلمان رشدی کے حملہ آور کی شناخت کا اعلان
?️ 13 اگست 2022سچ خبریں: نیویارک پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جس
اگست
ٹرمپ کا یمن میں انصاراللہ کے خلاف حملے کی درخواست پر ردعمل
?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں: رائٹرز نے چار ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے
ستمبر
امریکی سینیٹ نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا بل مسترد کر دیا
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: امریکی سینیٹ نے کل اسرائیل کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے
اگست
اسرائیلی فوج کے سینکڑوں افسروں کے فوری استعفیٰ
?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار اسرائیل ہیوم کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کی
دسمبر
پاکستان کا نیتن یاہو کے بارے میں اہم فیصلہ؛حماس کا خیرمقدم
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا کہ نیتن یاہو
جولائی
بھارتی وزیر اعظم کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک
?️ 12 دسمبر 2021سچ خبریں:بھارتی وزیر اعظم کے دفتر نے اتوار کی صبح اعلان کیا
دسمبر
صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے
اگست