?️
اسلام آباد {سچ خبریں} ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت اور استعمال بڑھ گیا ہے۔ دوستوں کے ساتھ چیٹ، ویڈیوز دیکھنے اور بل کی ادائیگی سمیت بے شمار کام انٹرنیٹ کے ذریعے گھر بیٹھے کیے جا سکتے ہیں۔
نئی ٹیکنالوجی کی بدولت انٹرنیٹ کی رفتار پہلے سے کہیں زیادہ ہوگئی ہے۔ تیز انٹرنیٹ سے ہم اپنے فون اور ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے اور بڑی فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے علاوہ دیگر بے شمار امور بھی انجام دے سکتے ہیں۔
اگر آپ زیادہ پیسے دے کر سمجھتے ہیں کہ آپ کو تیز ترین انٹرنیٹ مل رہا ہے تو یہ خام خیالی ہوسکتی ہے کیوں کہ دیگر ممالک میں اس سے بھی تیز انٹرنیٹ موجود ہے۔
انٹرنیٹ اسپیڈ مانیٹر کرنے والی کمپنی اوکلا کے مطابق ستمبر2020 تک دنیا انٹرنیٹ کی اوسط رفتار85.73 تھی جبکہ موبائل پر انٹرنیٹ کی اوسط رفتا35..96 رہی۔
کمپنی نے عندیہ دیا ہے کہ ٹیکنالوجی میں جدت اور نیٹ ورک میں بہتری کے ساتھ انٹرنیٹ کی رفتار مستقبل میں مزیر تیز ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق دنیا میں تیز ترین انٹرنیٹ اسپیڈ سنگاپور میں ہے جہاں کے عوام کو266.60 ایم بی فی سیکنڈ کی رفتار والا انٹرنیٹ دستیاب ہے۔
ہانگ کانگ210.73، رومانیہ193.47 اور امریکا میں161.14 ایم بی کا انٹرنیٹ دستیاب ہے۔ موبائل میں ڈاؤن لوڈ اسپیڈ مختلف ممالک میں مختلف ہے۔
موبائل فون کیلئے انٹرنیٹ کی تیزترین رفتار جنوبی کوریا میں ہے جہاں کے عوام121.00 ایم بی کا انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ چین 113.35 اور امریکہ میں موبائل فون انٹرنیٹ کی رفتار109.43 ایم بی ہے۔
براڈبینڈ انٹرنیٹ کی سب کم رفتار4.25 ایم بی یمن میں ہے۔ الجیریا4.81 اور سوڈان میں7.26 ایم بی اسپیڈ ہے۔
پاکستان میں براڈ بینڈ10.1 اور موبائل انٹرنیٹ کی تیز ترین رفتار17.3 ایم بی ہے۔ افغانستان میں براڈ بینڈ10.31 اور موبائل07.26 ایم بی ہے۔ بھارت میں براڈ بینڈ46.47 اور موبائل انٹرنیٹ کی رفتار12.7 ایم بی فی سکینڈ ہے۔
مشہور خبریں۔
سلامتی کونسل صیہونی جنگی جرائم میں شریک، عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی
?️ 26 جولائی 2025 سچ خبریں:غزہ میں صیہونی نسلکشی کے خلاف اقوام متحدہ کی خاموشی
جولائی
کویت کا صیہونی مخالف نیا اقدام
?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں:ایک کویتی وفد نے صیہونی وفد کی موجودگی کی وجہ سے
مارچ
امریکا کے ساتھ بڑھے ہوئے تجارتی اور سرمایہ کاری علاقے کے لئے مفید ثابت ہو گی
?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملکی خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق اسلام آباد
دسمبر
گن کلچر کا امریکہ کو نیا تحفہ
?️ 2 جولائی 2023سچ خبریں:امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں فائرنگ کے
جولائی
حکومت سب کی جان کی حفاظت چاہتی ہے: اسدعمر
?️ 3 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اور نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر
مئی
بلیک میل کرنے والوں کے خلاف مقدمہ اور ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیا، نازش جہانگیر
?️ 25 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) اداکارہ و ماڈل نازش جہانگیر نے بتایا ہے کہ
مارچ
روسی حملے میں کیف تباہ
?️ 29 اگست 2025سچ خبریں: یوکرین کے مقامی حکام کے مطابق، روس کے ڈرونز اور میزائلوں
اگست
تل ابیب اور حیفا کے سینکڑوں رہائشی ہوٹلوں میں منتقل
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق، حیفا کے 60 رہائشیوں کو ان کے
جون