?️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرے میں بڑی اپڈیٹ متعارف کروائی ہے، جس سے صارفین کے لیے ویڈیوز بنانا اور انہیں ایڈٹ کرنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام نے اپنے ریلز کیمرے میں بڑی اپڈیٹ کر دی ہے، جس سے صارفین کے لیے ویڈیوز بنانا اور انہیں ایڈٹ کرنا پہلے سے زیادہ آسان ہو گیا ہے۔
اس نئی اپڈیٹ کے بعد صارفین اب انسٹاگرام پر 20 منٹ تک کی ویڈیو براہِ راست ریلز کیمرے سے ریکارڈ کر سکتے ہیں، جو پہلے کی محدود حد سے کافی زیادہ ہے۔
ایڈیٹنگ کے حوالے سے انڈو (Undo) کا آپشن بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے اگر کوئی کلپ ریلز سلسلے میں شامل کی جائے اور پچھلی کلپ ہٹانی ہو تو اسے آسانی سے ہٹایا جا سکتا ہے۔
اسی کے ساتھ ساتھ ’ٹچ اپ‘ موڈ کے لیے ایک سلائیڈر دیا گیا ہے، جس سے جیول نظر آنے والی فلٹر یا پالش کی شدت صارفین اپنی مرضی سے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
مزید براں گرین اسکرین فیچر کو بہتر بنایا گیا ہے اور کاؤنٹ ڈاؤن اور ٹائمنگ ٹولز کو بھی اپ گریڈ کیا گیا ہے تاکہ ویڈیو ریکارڈنگ زیادہ ہموار اور درست ہو سکے۔
واضح رہے کہ انسٹاگرام پر پرانے اصول اب بھی کچھ حد تک برقرار ہیں، اگرچہ اب لمبی ویڈیوز ریکارڈ کی جا سکتی ہیں، مگر انسٹاگرام کا الگورتھم ابھی بھی 3 منٹ سے کم ریِلز کو ترجیح دیتا ہے، یعنی زیادہ لمبی ویڈیوز اتنی زیادہ دکھائی نہیں جائیں گی۔
اسی لیے یہ نیا فیچر ان لوگوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہے جو کہانی، ٹیوٹوریل یا قسط وار مواد بناتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
فنانشل ٹائمزکی فرانس اور جرمنی کے JCPOA کے خلاف کارروائی
?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ایک انگریزی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یورپی یونین پاسداران
جنوری
وزیراعظم کا گندم و دیگر اشیا کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کےخلاف کارروائی کا حکم
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے گندم، چینی، کھاد اور
مئی
ایمن الظواہری کا جنازہ نہیں ملا:طالبان
?️ 26 اگست 2022سچ خبریں:کابل شہر میں القاعدہ کے رہنما کی ہلاکت کے امریکی دعوے
اگست
شامی حکومت کے خاتمے پر سعودی عرب کا پہلا سرکاری ردعمل
?️ 9 دسمبر 2024سچ خبریں: سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے شام میں حالیہ پیش رفت
دسمبر
نادیہ خان بھی پاکستان کی مقبول ترین شخصیات کی فہرست میں شامل
?️ 22 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ و میزبان نادیہ
اپریل
ملک میں مصنوعی قیادت ہے
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے
اپریل
کراچی: نسلہ ٹاور کے باہرمتاثرین اور بلڈرز کا احتجاج
?️ 26 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی میں نسلہ ٹاور کے باہر متاثرین اور بلڈرز
نومبر
آپ کا خط تحریک انصاف کی پریس ریلیز دکھائی دیتا ہے، وزیراعظم کا صدر کو جواب
?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صدر مملکت ڈاکٹر عارف
مارچ