?️
سچ خبریں: سوشل میڈیا انٹرنیٹ کمپنی میٹا نے سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر نابالغ افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد کردی، تاہم ایسے افراد والدین کی اجازت کے بعد براہ راست نشریات دکھا سکیں گے۔
برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق میٹا کی جانب سے متعدد ممالک میں سیفٹی قوانین پر تنقید کے بعد نئے اقدامات کا اعلان کیا اور فوری طور پر انسٹاگرام پر 16 سال تک کی عمر کے افراد کی لائیو اسٹریمنگ پر پابندی عائد کردی۔
اب 16 سال کی عمر کے افراد کو اپنے انسٹاگرام پر لائیو اسٹریمنگ کے لیے والدین کی اجازت درکار ہوگی اور والدین ’ٹین اکاؤنٹس سسٹم‘ کے ذریعے بچوں کو اجازت دے سکیں گے۔
ساتھ ہی میٹا نے کم عمر بچوں کے سیٹنگ اکاؤنٹ پرائیویسی کو فیس بک اور میسینجر تک بھی بڑھا دیا، اب ایسے بچوں کو انسٹاگرام اور میسینجر پر موصول ہونے والی نازیبا اور خطرناک ویڈیوز اور تصاویر سے بلرنگ ہٹانے کے لیے بھی والدین کی رضامندی اور اجازت درکار ہوگی۔
میٹا گزشتہ چند سال سے کم عمر بچوں کے تحفظ کے لیے متعدد سیکیورٹی فیچرز اور سیٹنگز متعارف کرا چکا ہے اور اس کی جانب سے 16 سال سے کم عمر بچوں اور نو عمر افراد کی حفاظت اور ذہنی صحت کے لیے مسلسل فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
میٹا سمیت دیگر پلیٹ فارمز جیسا کہ ٹک ٹاک پر بھی کم عمر افراد کے لیے حفاظتی اور سیکورٹی ٹولز متعارف کرائے جاتے رہے ہیں۔
دنیا بھر میں زیادہ تر کم عمر صارفین ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسی ایپلی کیشنز استعمال کرتے ہیں اور ایسے افراد ایسے پلیٹ فارمز پر نامناسب اور خطرناک مواد کو بھی تلاش کرتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر اب کمپنیاں سخت فیچرز متعارف کرانے لگی ہیں۔


مشہور خبریں۔
مصالحہ دار کھانوں کا صحت پر منفی اثرات، حیران کن تحقیق
?️ 8 فروری 2021واشنگٹن(سچ خبریں ) برصغیر ہند و پاک میں لوگ مصالحہ دار کھانا
فروری
کیا اسرائیل جنگ ہار چکا ہے؟صیہونی میڈیا کی زبانی
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: ایک صیہونی قلمکار کے مطابق صیہونی حکومت کے لیے جنگ
اپریل
کیا حزب اللہ اپنے اسلحے کی آخر تک حفاظت کر سکے گا
?️ 17 اگست 2025کیا حزب اللہ اپنے اسلحے کی آخر تک حفاظت کر سکے گا
اگست
نئی امریکی انتظامیہ اور پاکستان
?️ 26 جنوری 2021امریکہ میں نسل پرست اور متلون مزاج ری پبلکن صدر ٹرمپ کی
جنوری
امام حسین کے زائرین کے ہاتھوں میں جنرل قاسم سلیمانی کا پرچم
?️ 25 ستمبر 2021سچ خبریں:امام حسین کے چہلم کے موقع پر کربلا کی زیارت کو
ستمبر
اسرائیل،غزہ جنگ میں فتح حصل کرنے میں ناکام
?️ 19 فروری 2024سچ خبریں:غزہ کی جنگ کے تقریباً 5 ماہ گزرنے کے بعد بھی
فروری
فلسطین امریکہ کی عہد شکنیوں کا سب سے بڑا شکار؛ کیمپ ڈیوڈ سے سنچری ڈیل تک
?️ 14 فروری 2025 سچ خبریں:امریکہ نے گزشتہ چند دہائیوں میں کیمپ ڈیوڈ سے لے
فروری
گولی کیوں چلائی؟ وہ کہتے ہیں وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے
فروری