انسٹاگرام پر ’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کی آزمائش

?️

سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اب تک کے بہترین فیچر ’سوشل ڈائری‘ کی آزمائش کا انکشاف ہوا ہے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق انسٹاگرام کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے ٹیکنالوجی ماہر نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں دعویٰ کیا کہ پلیٹ فارم پر ’سوشل ڈائری‘ نامی سیکشن پر کام کیا جا رہا ہے۔

’سوشل ڈائری‘ کا سیکشن انسٹاگرام پروفائل پر نظر آئے گا، جسے اب تک کا صارفین کے لیے بہترین فیچر قرار دیا جا رہا ہے۔

مذکورہ فیچر کے تحت ہر صارف اپنی تمام ایکٹوٹیز کو دیکھ سکے گا، یعنی صارف نے جس ریل، پوسٹ یا ویڈیو کو پسند یا ری شیئر کیا ہوگا، اس کا ریکارڈ مذکورہ سیکشن میں نظر آئے گا۔

علاوہ ازیں مذکورہ سیکشن میں انباکس میں ملنے والے میسیجز کو بھی دیکھا جا سکے گا۔

’سوشل ڈائری‘ کے سیکشن کے اندر ابتدائی طور پر دو سیکشن دیے جانے کا امکان ہے، جس میں مین سیکشن ری شیئرز کا ہوگا جب کہ دوسرا سیکشن میڈیا کا ہوگا۔

ری شیئرز کے سیکشن میں صارف وہ تمام پوسٹس دیکھ سکے گا، جنہیں اس نے لائیک کیا ہوگا یا ان پر کمنٹ کیا ہوگا، علاوہ ازیں اسی سیکشن میں صارف کو وہ پوسٹس بھی نظر آئیں گی، جن میں انہیں مینشن کیا گیا ہوگا۔

اسی طرح میڈیا کے سیکشن میں صارف کو ریلز، تصاویر اور ویڈیوز نظر آئیں گی، جنہیں اس نے لائیک کیا ہوگا یا جس پر اس نے کمنٹس کیے ہوں گے۔

ابھی انسٹاگرام انتظامیہ نے ’سوشل ڈائری‘ پر کام کرنے یا نہ کرنے کی تصدیق نہیں کی، تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق مذکورہ فیچر پر محدود آزمائش جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

آئی ایف سی کا پاکستان میں پہلی مقامی کرنسی سرمایہ کاری کا اعلان

?️ 23 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن جو ورلڈ بینک گروپ کا

وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی

?️ 26 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں

کیف سے تل ابیب تک؛ نیٹو ہتھیاروں کا بہاؤ کیوں تبدیل ہوا؟

?️ 27 نومبر 2025سچ خبریں: یوکرین کے گولہ بارود کی کمی اور مسلسل شکستوں کے

ایران اسرائیل کشیدگی بڑھنے سے جنگ دنیا بھر میں پھیل جائے گی۔ فیصل واوڈا

?️ 17 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ایران

پی ٹی آئی کا قافلہ زیرو پوائنٹ پہنچ گیا، مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پولیس کی شیلنگ

?️ 26 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا سے آنے والا پاکستان تحریک انصاف کا

لبنان کے نئے وزیراعظم کون نواف سلام ہیں؟

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:لبنان کے صدر جوزف عون نے نواف سلام کو اس ملک

۱۰۰ بین الاقوامی ماہرین قانون کی ایران کے خلاف امریکی جنگی جرائم کی مذمت

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:100 بین الاقوامی ماہرین قانون نے کھلے خط میں امریکہ کی

پارلیمنٹ ہاؤس، لاجز میں آلودہ پانی کی فراہمی کا انکشاف، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کا نوٹس

?️ 31 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے