?️
سچ خبریں: سوشل شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام کی انتظامیہ کی جانب سے صارفین کی دیرینہ فرمائش پوری کردی گئی۔
انسٹاگرام انتظامیہ نے پلیٹ فارم پر ریلز ویڈیوز کی اسپیڈ بڑھانے کا دلچسپ فیچر پیش کردیا۔
انسٹاگرام کے صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے یہ فرمائش کی جا رہی تھی کہ ریلز کو دیکھنے کی اسپیڈ بڑھائی جائے تاکہ بعض طویل ویڈیوز کو جلد دیکھا جا سکے۔
اب انسٹاگرام پر ریلز کی اسپیڈ دوگنی کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا، تاہم فوری طور پر تمام صارفین کو اس تک رسائی نہیں دی گئی۔
فیچر کے تحت صارفین جس ریل یا ویڈیو کی اسپیڈ تیز کرنا چاہیں گے وہ مذکورہ ویڈیو کے دوران اسکرین کو کچھ وقت کے لیے دبا کر رکھیں گے تو اسپیڈ بڑھ جائے گی۔
مذکورہ فیچر کے تحت صارفین اب ریلز کی اسپیڈ بڑھا سکیں گے، تاہم یہ فیچر طویل ویڈیوز پر فوری طور پر کام نہیں کرے گا۔
ریلز کو تیز رفتاری سے دیکھنے کا فیچر پیش کرنے کا مقصد صارفین کا وقت بچانا ہے تاکہ وہ ڈیڑھ منٹ میں تین منٹ کی ریل دیکھ سکیں۔
یہ فیچر ایسے وقت میں متعارف کرایا گیا ہے جب کہ انسٹا گرام ریلز کا دورانیہ 15 سیکنڈز سے بڑھا کر 3 منٹ تک کیا جاچکا ہے، اگرچہ اس وقت تمام صارفین اس وقت تین منٹ کی ریلز اپ لوڈ کرنے سے قاصر ہیں، تاہم جلد ہی تمام صارفین کو اس تک رسائی دے دی جائے گی۔
اس وقت انسٹاگرام پر ڈیڑھ منٹ سے زائد کی ویڈیو بھی اپ لوڈ ہوجاتی ہے لیکن وہ ریلز میں شمار نہیں ہوتی، وہ پوسٹ اور ویڈیو میں نظر آتی ہے۔


مشہور خبریں۔
شمالی شام میں PKK کے 13 ارکان ہلاک
?️ 19 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ کردستان ورکرز پارٹی PKKکے
فروری
اسرائیل کے لیے غزہ کے خلاف جنگ کی قیمت حیران کن
?️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی زبان کے میڈیا نے تسلیم کیا کہ غزہ کی پٹی
دسمبر
یورپ 2013 کے بعد گیس کے کم ترین ذخائر کے ساتھ موسم سرما میں داخل ہوگا: عالمی توانائی ایجنسی
?️ 3 نومبر 2026سچ خبریں:آبنائے ہرمز کی بندش اور گیس کی فراہمی میں رکاوٹوں کے
نومبر
صہیونی مظاہرے وزراء اور ارکان پارلیمنٹ کے ایوانوں تک پہنچے
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: ایک گھنٹہ قبل شروع ہونے والے مقبوضہ علاقوں میں مظاہرین
جولائی
سعودی فضائی حدودہ غیر محفوظ؟ عالمی ایئرلائنز نے پروازوں کے راستے بدلنا شروع کر دیے:امریکی اخبار
?️ 24 اکتوبر 2026سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق سعودی فضائی حدود کی سلامتی سے
اکتوبر
فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا
?️ 18 اکتوبر 2025فرانسیسی تحقیقاتی ادارے نے اسرائیل کو ہتھیار فراہم کرنے کا انکشاف کیا
اکتوبر
شامی فوج کے فضائی دفاعی نظام کے ہاتھوں صہیونی جارحیت ناکام
?️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں:شامی فوج کے فضائی دفاع نے آج صبح صہیونی حکومت کی
اکتوبر
یورو ویژن کے فاتح گلوکار کا اسرائیل کو ’مقابلے‘ سے باہر کرنے کا مطالبہ
?️ 23 مئی 2025سچ خبریں: 2025 کے یورو ویژن سونگ کانٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے
مئی