?️
سچ خبریں: انسٹاگرام نے نیا فیچر متعارف کروایا ہے جو صارفین کی میسج پرائیوسی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ٹیکنالوجی کی خبروں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ دی ورج کے مطابق اس نئے فیچر کی جون میں ٹیسٹنگ کے بعد اب اس فیچر کو تمام صارفین کے لیے متعارف کروادیا ہے۔
اس سے قبل آپ جن اکاؤنٹس کو فالو نہیں کرتے انہیں لاتعداد پیغامات بھیج سکتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔
انسٹاگرام پر بعض اوقات ایسے اکاؤنٹس سے پیغامات موصول ہورہے ہوتے تھے جنہیں آپ فالو نہیں کرتے، ان میں سے کچھ صارفین ناپسندیدہ پیغامات بھیج کر ہراساں کرنے کی بھی کوشش کرتے ہیں، اور آخر کار ان پیغامات کو روکنے کے لیے اس صارف کے اکاؤنٹ کو بلاک کرنا پڑتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: غیر اخلاقی ویڈیوز کی تشہیر کرکے بچوں کے خلاف انسٹاگرام جرم
ایسے پیغامات کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے اکاؤنٹ کو رپورٹ یا بلاک کردیا جاتا تھا، تاہم اب انسٹاگرام کے میسج سیکورٹی فیچر میں مزید بہتری کردی گئی ہے، اب آپ ایسے اکاؤنٹس کے میسجز کو کنٹرول کرسکتے ہیں جنہیں آپ فالو نہیں کرتے۔
اس نئے فیچر کے تحت جو لوگ انسٹاگرام پر ان لوگوں کو ڈائریکٹ میسج بھیجنا چاہتے ہیں جنہیں وہ فالو نہیں کرتے انہیں اب دو نئی پالیسیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پہلی پالیسی یہ ہے کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں متعدد میسجز بھیجنےکے بجائے آپ انہیں صرف ایک میسج بھیج سکیں گے، مزید میسجز صرف اس صورت میں بھیجے جاسکیں گے جب وہ صارف چیٹ کی درخواست کو قبول کرے گا۔
یعنی جس صارف کو آپ مزید پیغام بھیجنا چاہتے ہیں انہیں چیٹ باکس کی درخواست کو قبول کرنا ہوگا۔
دوسری پالیسی یہ ہے کہ جنہیں آپ فالو نہیں کرتے انہیں آپ صرف ٹیکسٹ میسج بھیج سکتے ہیں، تصاویر، ویڈیوز یا وائس نوٹ صرف اس صورت میں بھیج سکتے ہیں جب وہ صارف آپ کے چیٹ باکس کی درخواست کو قبول کرے گا۔
انسٹاگرام کا کہنا ہے کہ ان نئی پالیسیوں کے ساتھ لوگوں کو ان صارفین کی جانب سے ناپسندیدہ تصاویر یا ویڈیوز یا پیغامات موصول نہیں ہوں گے جنہیں وہ فالو نہیں کرتے اور نہ ہی کوئی اجنبی شخص انہیں بار بار میسج کر سکیں گے۔
مزید پڑھیں: انسٹاگرام کا نیا فیچر متعارف
پلیٹ فارم کی جانب سے کہا گیا کہ یہ نیا فیچر خاص طور پر خواتین کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، کیونکہ انہیں اکثر فحش پیغامات کے ذریعے ہراساں کیا جاتا ہے۔
تاہم کسی اکاؤنٹ کا بلاک کرنے کا فیچر بھی موجود رہے گا، اگر آپ کسی کو ہمیشہ کے لیے بلاک کرنا چاہتے ہیں تو آپ اس فیچر سے بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں جس کے بعد بلاک کیا جانے والے صارف کو آپ کے اکاؤنٹ تک رسائی نہیں ہوگی۔


مشہور خبریں۔
اسرائیلی کابینہ ایک مجرمانہ گینگ ہے: اولمرت
?️ 8 جون 2025سچ خبریں: صیہونی ریگیم کے سابق وزیراعظم نے موجودہ حکومت کو ایک
جون
کرائے کے انقلابیوں نے روز ایک نیا بیانیہ بیچنا ہوتا ہے۔ عظمی بخاری
?️ 16 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ
جولائی
ہم نے افغانستان سے آنے والے ایک ہزار 277 غیر ملکیوں کوامیگریشن سہولت دی ہے
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران شیخ
اگست
کرپشن کیسز میں سب سے زیادہ فائدہ اٹھانے والے کون لوگ ہیں؟
?️ 23 جون 2024سچ خبریں: نیب کے 179 میگا کرپشن کیسز (جن کی فہرست 2015
جون
ناروے کے دارالحکومت میں میونسپلٹی کی عمارت پر فلسطینی پرچم
?️ 30 نومبر 2023سچ خبریں: اوسلو میونسپلٹی نے غزہ کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی
نومبر
نیتن یاہو وزارت جنگ کے بنکر کی گہرائی سے: ہم کئی محاذوں پر لڑ رہے ہیں
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیراعظم نے یمن پر حملے کے ردعمل
ستمبر
ٹی ایل پی کا مریدکے اور سادھوکے میں دھرنا، موٹر وے اور اسلام آباد کی سڑکیں کھول دی گئیں
?️ 12 اکتوبر 2025لاہور: (سچ خبریں) حکام نے اتوار کے روز موٹروے ایم ٹو اور
اکتوبر
عالمی سطح پر مروان برغوثی کی رہائی کے لیے مہم شروع ہو گئی ہے
?️ 2 دسمبر 2025 عالمی سطح پر مروان برغوثی کی رہائی کے لیے مہم شروع
دسمبر