🗓️
سچ خبریں: کبھی دنیا کی سب سے بہترین اور معروف ویڈیو اینڈ آڈیو کالنگ ایپلی کیشن کا اعزاز رکھنے والی ’اسکائپ‘ کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند کردیا گیا۔
مائیکرو سافٹ نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ ’اسکائپ‘ کو مئی 2025 میں بند کردیا جائے گا اور اب کمپنی نے 5 مئی کو اسے ہمیشہ کے لیے ماضی کا قصہ بنا دیا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ کے مطابق دنیا بھر میں 5 مئی کے بعد ’اسکائپ‘ صارفین ایپلی کیشن کو استعمال کرنے سے محروم ہوگئے۔
اسکائپ صارفین کو کمپنی نے پہلے ہی تجویز دی تھی کہ وہ مائیکرو سافٹ کی نئی آڈیو ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن ’میٹنگ‘ پر منتقل ہوجائے، جہاں متعدد بہترین فیچرز تک مفت میں رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مائیکرو سافٹ نے بتایا تھا کہ کمپنی مستقبل میں ’میٹنگ‘ کے پلیٹ فارم پر توجہ مرکوز رکھے گی اور مذکورہ پلیٹ فارم کو مقبول ترین بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ اسکا ئپ کی بنیاد 2003 میں ایسٹونیا میں اسکینڈی نیوین نکلس زینسٹروم اور جانس فریس نے رکھی تھی، اسکا ئپ نے کمپیوٹرز کے مابین مفت وائس کالز، لینڈ لائن اور موبائل فون پر کالز کے لیے سستی قیمتوں کی پیش کش کرکے انٹرنیٹ مواصلات میں انقلاب برپا کر دیا تھا۔
اسکائپ کو 2005 میں ایک نیلامی ویب سائٹ نے خریدا تھا، بعد ازاں 2009 میں ایک گروپ نے اسے خریدا تھا لیکن 2011 میں مائیکرو سافٹ نے اس کے تمام شیئرز خرید لیے تھے۔
واٹس ایپ اور زوم سمیت دیگر ایپلی کیشنز آنے سے قبل اسکائپ وہ واحد ویڈیو کالنگ ایپلی کیشن تھی، جسے دنیا بھر میں ویڈیو کالز کے لیے استعمال کیا جاتا تھا۔
گزشتہ چند سال میں بتدریج اسکائپ کی مقبولیت میں کمی دیکھی گئی، کورونا کی وبا کے بعد زوم جیسے پلیٹ فارمز نے اسکائپ کو مزید نقصان پہنچایا۔
مائیکرو سافٹ نے اسکائپ کی مقبولیت میں اضافے کی کوششیں کیں، تاہم کمپنی کو کامیابی نہ مل سکی، جس کے بعد اب کمپنی نے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اسے بند کردیا۔
مشہور خبریں۔
بھارت میں عوامی مراکز میں بم کی دھمکیوں کے بار بار پیغامات
🗓️ 5 مئی 2024سچ خبریں: انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں عوامی مقامات
مئی
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکومتی ممبران نے کرپشن کیسز دبانے کا ذمہ دار بیوروکریسی کو ٹھرا دیا
🗓️ 2 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے حکومتی ممبران نے کرپشن
دسمبر
چینی سائنسدانوں نے گرمی سے بچانے والا کپڑا ایجاد کر لیا
🗓️ 14 جولائی 2021بیجنگ (سچ خبریں) چینی سائنس دانوں نے ایک ایسا کپڑا ایجاد کیا
جولائی
حافظ نعیم الرحمٰن کے ایم کیو ایم پر دھاندلی کے الزامات، متعدد ویڈیوز شیئر کردیں
🗓️ 9 فروری 2024اسلام آباد:(سچ خبریں) جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے
فروری
فیروز خان نے دوسری شادی کرنے کے مشورے پر اپنے مداح کو کیا کہا؟
🗓️ 25 جون 2023سچ خبریں:فیروز خان کے ایک مداح نے ان سے کہا کہ کیا
جون
وزراء وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل پر برس پڑے۔
🗓️ 14 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں تیل اور بجلی مہنگی کرنے کے بیان پر وفاقی کابینہ کے
جون
کیا فلسطین اکیلا ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کا بیان
🗓️ 1 اگست 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے
اگست
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 100 بیسس پوائنٹس بڑھا کر 21 فیصد کرنے کا اعلان
🗓️ 4 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں
اپریل