?️
سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو اینڈرائیڈ اسمارٹ واچز میں متعارف کرادیا، اب تمام اینڈرائیڈ ویئر او ایس 3 اور اس سے جدید آپریٹنگ سسٹم رکھنے والی واچز پر ایپ کو استعمال کیا جا سکے گا۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ٹیک کرنچ‘ کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کے بانی مارک زکربرگ نے 19 جولائی کو جاری بیان میں بتایا کہ اب میسیجنگ ایپلی کیشن کو اسمارٹ واچز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔
کمپنی نے چند ماہ قبل اسمارٹ واچز پر واٹس ایپ کی آزمائش شروع کی تھی اور اب اسے عام کردیا گیا۔
اینڈرائیڈ کے او ایس تھری آپریٹنگ سسٹم والی واچز یا اس سے اپڈیٹ ورژن والی واچز کے صارفین اب اسمارٹ واچز یا موبائل کے پلے اسٹور سے واچز کی واٹس ایپ ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کرکے اسے استعمال کرسکیں گے۔
واچز میں بھی ڈیسک ٹاپ کی طرح واٹس ایپ کو استعمال کرنے کے لیے موبائل نمبر فراہم کرنا پڑے گا اور صارفین کو واچ اور موبائل پر 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، جسے داخل کرنے کے بعد وہ اپنے اکاؤنٹ پر رسائی حاصل کر سکیں گے۔
فیچر کے تحت اسمارٹ واچز میں انٹرنیٹ ڈیٹا ہونے کی صورت میں صارفین کو اپنے واٹس ایپ موبائل کی ضرورت نہیں پڑے گی، تاہم واچ کے انٹرنیٹ سے کنیکٹ نہ ہونے کی صورت میں انہیں موبائل فون کے قریب رہنا پڑے گا۔
اسمارٹ واچز کے ذریعے صارفین فون کال کرنے سمیت وہ تمام فیچرز استعمال کر سکیں گے جو ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین استعمال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ پر نئے فیچر کا اضافہ
اسمارٹ واچز صارفین واٹس ایپ پر وائس میسیج بھی بھیج سکیں گے اور ویڈیوز کو بھی دیکھ سکیں گے۔
البتہ فوری طور پر اسمارٹ واچز کے ذریعے صارفین واٹس ایپ اسٹیٹس اپڈیٹ نہیں کرسکیں گے۔
واٹس ایپ کی ایپلی کیشن کو اسمارٹ واچز کے لیے پیش کیے جانے کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ اب اسمارٹ واچز بنانے والی کمپنیاں میسیجنگ ایپلی کیشن کو اپنا حصہ بنائیں گی اور بائی ڈیفالٹ ایپ کو واچز میں دیا جائے گا۔
دنیا بھر کے کروڑوں صارفین واٹس ایپ کو اسمارٹ واچز کے لیے پیش کیے جانے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اب تمام صارفین کا مطالبہ پورا کردیا گیا۔
مزید پڑھیں: لیجئے واٹس ایپ کا اب تک کا سب سے بڑا فیچر
واٹس ایپ کے متحرک صارفین کی مجموعی تعداد سوا دو ارب تک ہے، تاہم اسمارٹ واچز پر اتنے صارفین نہیں ہوں گے، کیوں کہ اسمارٹ واچز محدود افراد استعمال کرتے ہیں۔
گوگل، سام سنگ، ایپل، ہواوے اور شیاؤمی سمیت تقریبا تمام موبائلز بنانے والی اور انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیاں اسمارٹ واچز تیار کرتی ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن کے جدید بیلسٹک میزائل تیار
?️ 21 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے الحدیدہ بندرگاہ پر اس
جولائی
خاشقجی کے قاتل کو طویل عرصہ کےبعد جدہ میں دیکھا گیا
?️ 19 جون 2023سچ خبریں:العربی الجدید ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے سابق مشیر
جون
انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک اور بڑا حادثہ پیش آگیا
?️ 30 مارچ 2021جکارتا (سچ خبریں) انڈونیشیا میں چرچ پر خودکش حملے کے بعد ایک
مارچ
گزشتہ 4 سالوں میں عراق کے خلاف امریکہ نے کتنی جارحیت کی ہے؟
?️ 4 فروری 2024سچ خبریں: عراق کے فتح اتحاد کے ایک رہنما نے عراق کے
فروری
اہلیان کراچی کے لیے بجلی سستی
?️ 29 ستمبر 2022 کراچی: (سچ خبریں) نیپرا نے کراچی کے صارفین کے لیے اگست
ستمبر
صیہونی حکومت کی بربریت کے خلاف امریکی قانون سازوں کا احتجاج
?️ 7 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی فوج کے ہاتھوں مغربی کنارے میں ترک نژاد امریکی شہری
ستمبر
عمران خان کو تمام معاملات میں صادق و امین قرار نہیں دیا تھا، جسٹس ( ر) ثاقب نثار
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے کہا ہےکہ
مارچ
نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا نام کیوں تبدیل کیا؟
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹز نے ایک مضمون میں لکھا کہ آتش
اکتوبر