اب تک کی بڑی تبدیلی، واٹس ایپ سے دوسری ایپلی کیشن پر میسیج بھیجنا ممکن

?️

سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی سب سے بڑی تبدیلی کردی گئی۔

واٹس ایپ نے یورپ میں ایسا فیچر متعارف کرادیا، جس کا کئی سال سے انتطار کیا جا رہا تھا، اب خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ فیچر کو دیگر خطوں میں بھی پیش کیا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ کے مطابق ایپلی کیشن پر کسی دوسری میسیج ایپ پر بھی میسیج بھیج سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ نے دوسری ایپلی کیشن پر براہ راست میسیجز بھیجنے کا فیچر ابتدائی طور پر صرف یورپ میں پیش کیا ہے اور فوری طور پر صرف آئی او ایس صارفین ہی اسے استعمال کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت واٹس ایپ سے صارفین کسی بھی اسی طرح کی دوسری میسیج ایپ پر میسیج بھیج سکیں گے، تاہم فوری طور پر صارفین صرف ایک ہی ایپ پر میسیج بھیج سکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق جلد ہی صارفین مزید ایپلی کیشن پر بھی واٹس ایپ سے براہ راست دوسری ایپلی کیشنز پر میسیجز بھیج سکیں گے۔

صارفین وائس نوٹ، تصاویر اور ویڈیوز سمیت ٹیکسٹ اور فائل بھی دوسری ایپلی کیشنز پر بھیج سکیں گے، تاہم واٹس ایپ اسٹیٹس کو نہیں بھیجا جائے گا۔

ابھی مذکورہ فیچر صرف یورپین یونین کے رکن ممالک میں پیش کیا گیا ہے اور اسے محدود پیمانے پر متعارف کرایا گیا ہے، تاہم امکان ہے کہ اسے پہلے یورپ میں عام کرنے کے بعد دیگر خطوں میں بھی پیش کیاجائے گا۔

مشہور خبریں۔

رفح میں صیہونیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات مسمار

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: عرب میڈیا نے گذشتہ چند گھنٹوں میں غزہ کی پٹی

سمز بلاک کرنے سے نہیں، صرف نجی کمپنی کیخلاف کارروائی سے روکا تھا: اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 17 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق

انصاراللہ کا انسان دوستی پر مبنی اقدام

?️ 25 جنوری 2025سچ خبریں:یمن کی انقلابی تحریک انصاراللہ نے ایک مرتبہ پھر اپنی انسان

صیہونی حکومت نے الحدیدہ بندرگاہ پر حملہ کیوں کیا؟

?️ 22 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت نے گذشتہ 9 ماہ کے دوران جنگ کے دائرہ

اسیروں کے بعض مطالبات کے خلاف صیہونی حکومت کی پسپائی

?️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:   فلسطینی جنگی قیدی عبدالناصر فروانہ نے اعلان کیا کہ صیہونی

کیا مسلمان غزہ کے سانحات کو دیکھ رہے ہیں؟

?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو شروع ہوئے نو ماہ

پاکستان میں قومی سلامتی سےمتعلق پہلی بارجامع پالیسی تیارکی گئی ہے

?️ 14 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پاکستان

امریکہ کی طرف سے ایک بار پھر متعدد ایرانی افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد

?️ 19 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خزانہ نے امریکی انتخابات میں مداخلت کا بہانہ بناتے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے