?️
برلن (سچ خبریں) البرٹ آئنسٹائن کو بیسویں صدی کا سب سے بڑا طبیعیات دان سمجھا جاتا ہے جب اسرائیل وجود میں آگیا تو اس کے کچھ ہی سالوں بعد اس کی صدارت کی کرسی عالمی سطح کے معروف یہودی سائنسدان البرٹ آئن اسٹائن کو پیش کی گئی تھی۔
البرٹ آئن اسٹائن یہودی تھے لیکن اسرائیلی شہری نہیں تھے تاہم اس کے باوجود انہیں 1952 میں اسرائیل کی صدارت کیلئے چنا گیا لیکن انہوں نے یہ قیمتی پیش کش کو ان الفاظ سے ٹھکرا دیا۔اپنی ریاست اسرائیل کی طرف سے اس پیش کش کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں لیکن معذرت کے ساتھ میں اسے قبول نہیں کرسکتا۔
میں نے اپنی ساری قابلیت بےجان اجسام کی تحقیقات میں گزاری ہے، اس لئے لوگوں سے مناسب روابط قائم کرنے اور حکومتی امور انجام دینے کی مجھ میں فطری صلاحیت اور تجربے دونوں کی کمی ہے۔واضح رہے کہ 1933ء میں آئنسٹائن، ایلسا اور ہیلن کے ساتھ امریکا چلے گئے اور پرنسٹن یونیوسٹی میں پروفیسر لگ گئے۔
امریکا کے پہلے دوروں پر انہیں مختلف یونیورسٹیوں نے پہلے سے پروفیسری کی پیشکش کر رکھی تھی۔ یہاں کے خوبصورت قدرتی ماحول میں اپنی تحقیقات میں لگ گئے جو اب قدرت کی تمام طاقتوں کا ایک متحد نظریہ دریافت کرنا تھا۔ اس میں کامیابی تو نہ ہوئی، مگر کچھ نہ کچھ کاوشیں جاری رکھیں۔
1940ء میں امریکا کی شہریت حاصل کی۔ امریکا میں آئنسٹائن کی عظیم شخصیت کی طرح پزیرائی ہوتی تھی اور صحافی ان کے ہر موضوع پر خیالات میں دلچسپی رکھتے تھے۔ دوسری جنگ عظیم کے حوالے سے آئنسٹائن کو جرمن قوم سے سخت نفرت ہو گئی اور جنگ کے بعد پیشکش ہونے پر بھی وہ جرمنی نہیں گئے۔
مشہور خبریں۔
ہماری موجودہ معاشی حالت کا ذمہ دار روس ہے: جانسن
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ملک کی
اگست
اکشے کمار نے ممبئی میں فلیٹ کتنے کا خریدا ہے؟
?️ 23 جنوری 2022ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کے ممبئی میں
جنوری
ابو عاقلہ کا قتل جنگی جرم ہے: فلسطینی وزیر انصاف
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: فلسطینی وزیر انصاف محمد الشلالدہ نے ہفتے کے روز اس
مئی
غزہ میں جنگ بندی کیوں نہیں ہو رہی؟ روس کی زبانی
?️ 23 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے جنگ بندی کے
دسمبر
مقبوضہ فلسطین میں نیتن یاہو کے خلاف چھتیس ہفتے سے مظاہرے جاری
?️ 28 فروری 2021سچ خبریں:صیہونی وزیر اعظم کے خلاف مسلسل 36 ویں ہفتےسے جاری مظاہروں
فروری
ججوں کے خلاف مہم کی تیاری ذرا جلدی میں کی گئی
?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا ہے
نومبر
گن کنٹرول کے سخت قوانین کے لیے امریکی عوام کی حمایت
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:CNN اور SSRS انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے مشترکہ طور پر
مئی
کرونا کی چوتھی لہر سے صوبہ سندھ سب سے زیادہ متاثر
?️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) گزشتہ چند روز سے پاکستان کورونا وائرس کی ڈیلٹا
اگست