?️
سچ خبریں:صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کے مطابق ایران کے بڑھتے ہوئے میزائل خطرے کے باعث اسرائیل نے پیکان دفاعی نظام کا خفیہ تجربہ کیا، جبکہ ایران کی میزائل صلاحیتوں کو اسرائیل کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے صیہونی دفاعی نظام پیکان کے خفیہ تجربے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس تجربے کا خفیہ طور پر کیا جانا اس بات کی علامت ہے کہ ایران اور اس سے پیدا ہونے والے خطرات اسرائیل کے لیے ایک اہم اور سنگین مسئلہ بن چکے ہیں۔
ایران کے خلاف جنگ سے قبل ہزاروں صہیونی صیہونی فضائیہ کے تجرباتی یونٹ کی جانب سے پالماخیم اڈے پر میزائلوں کی آزمائشی لانچنگ دیکھنے کے لیے جمع ہوتے تھے، لیکن اب یہ تجربات خفیہ طور پر اور کئی مواقع پر ذرائع ابلاغ کی کوریج کے بغیر انجام دیے جاتے ہیں۔
گزشتہ ہفتے اسرائیل نے ایرو یعنی پیکان دفاعی نظام کا ایک اور تجربہ کیا۔ صیہونی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام ایران اور یمن سے داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کے مقابلے میں اسرائیل کا بنیادی فضائی دفاعی نظام ہے۔
یہ ایک پرانا دفاعی نظام ہے جس کی تیاری صیہونی فضائی و خلائی صنعتوں میں 1980 کی دہائی سے شروع ہوئی تھی۔ پیکان 25 سال سے زیادہ عرصہ قبل عملی طور پر استعمال کے مرحلے میں داخل ہوا۔
یہ نظام امریکی مالی معاونت سے تیار کیا گیا ہے، امریکی وزارت دفاع اس کی ترقی کے عمل کی قریبی نگرانی کرتی ہے اور امریکی کمپنیاں اس کی بڑے پیمانے پر تیاری میں شریک ہیں۔
یروشلم پوسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ معمول کے حالات میں یہ تجربات بڑی تعداد میں لوگوں کی موجودگی میں کیے جاتے تھے اور فوری خبروں کے ساتھ ساتھ صیہونی وزارت جنگ کے اعلیٰ حکام، میزائل دفاعی ادارے اور صیہونی فضائی و خلائی صنعتوں کے عہدیداروں کے انٹرویوز بھی نشر کیے جاتے تھے۔ اس کے علاوہ نظام کی نئی صلاحیتوں، تکنیکی پیش رفت اور ٹیکنالوجی کے بارے میں گرافک تصاویر اور وضاحتیں بھی شائع کی جاتی تھیں، لیکن اس مرتبہ ان میں سے کوئی بھی اقدام نہیں کیا گیا۔
یروشلم پوسٹ نے زور دے کر کہا کہ خاموشی چھائی رہی۔
اس صہیونی اخبار نے ذرائع ابلاغ کی اس خاموشی کو مغربی ایشیا میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری ہتھیاروں اور میزائلوں کی دوڑ کا نتیجہ قرار دیا ہے۔
یروشلم پوسٹ کے مطابق ایران اپنے بیلسٹک میزائلوں کے ذخائر کو دوبارہ تیار اور جدید بنا رہا ہے، جبکہ اس کے مقابلے میں اسرائیل کو اپنے دفاعی نظام اور میزائل روکنے والے میزائلوں کے ذخیرے کو بہتر بنانے پر مجبور ہونا پڑا ہے تاکہ وہ ایرانی میزائلوں کا مقابلہ کر سکے۔
اس اخبار نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اپنی فوجی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے خواہ کتنی ہی کوشش کرے، اس کے باوجود اس کے سامنے موجود دشمن یعنی ایران اہم صلاحیتوں کا حامل ہے۔
ایران کی طاقت، اسرائیل کے لیے بڑا خطرہ
یروشلم پوسٹ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کو ایران کی صلاحیتوں کو انتہائی سنجیدگی سے لینا چاہیے اور اس کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو تیار رکھنا چاہیے۔
اس اخبار نے زور دیا ہے کہ ایران نے اپنی اسلحہ سازی کی صنعت کو اس انداز میں ترقی دی ہے کہ مغربی ایشیا کے کسی بھی دوسرے ملک میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ یروشلم پوسٹ نے اعتراف کیا ہے کہ پیکان دفاعی نظام تنہا ایران کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔
اس میڈیا ادارے نے مزید کہا ہے کہ صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو جیسے حکام کی جانب سے ایران پر مکمل فتح کے دعووں کے باوجود، پیشہ ور افراد بہتر جانتے ہیں کہ ایران کی صلاحیتوں کو کم نہیں سمجھنا چاہیے۔
ایران نے 12 روزہ جنگ اور جنگ رمضان، دونوں کے دوران متعدد مرتبہ اپنے میزائلوں کے ذریعے صیہونی دفاعی نظام کی صلاحیتوں کو چیلنج کیا اور ان میزائلوں سے مقبوضہ علاقوں کے آسمان کو روشن کر دیا۔
یہ سب ایسے وقت میں ہوا جب ایران نے اپنے بہت سے نئے میزائلوں کو ابھی اسرائیل اور امریکہ کے خلاف استعمال نہیں کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
شمالی عراق میں ترکی کے فضائی حملوں میں کئی افراد ہلاک اور زخمی
?️ 2 فروری 2022سچ خبریں: ایک عراقی سیکورٹی ذرائع نے منگل کے روز اطلاع دی
فروری
یمن کے صوبہ الجوف پر سعودی عرب کے فضائی حملے میں 7 افراد شہید اور زخمی
?️ 22 ستمبر 2026سچ خبریں: یمنی میڈیا نے سعودی حکومت کی جانب سے یمن کے
ستمبر
ڈراما ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا، مرینہ خان
?️ 30 نومبر 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا
نومبر
ہارورڈ کے طلبہ کی نظر میں طوفان الاقصی کا ذمہ دار کون ہے؟
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: مغربی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ہارورڈ یونیورسٹی
اکتوبر
صیہونی صحافی بن سلمان کے براہ راست حکم پر مکہ میں داخل ہوا:مجتہد
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ٹوئٹر پر سرگرم اور سعودی خاندان کے راز فاش کرنے والے
جولائی
پرویز الہٰی کے پاس اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے نمبرز پورے نہیں ہیں، وزیر داخلہ کا دعویٰ
?️ 24 دسمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ
دسمبر
آج اپوزیشن کی جانب سے مکمل خاموشی ہے
?️ 6 جون 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے
جون
ایران کے خلاف پابندیوں کا اس ملک کی سیاست پر کوئی اثر نہیں
?️ 25 مارچ 2023سچ خبریں:امریکی وزیر خزانہ جینٹ ییلن نے جمعرات کو اعتراف کیا کہ
مارچ