صیہونیوں کے لبنان میں جنگی جرائم امریکی ہتھیاروں سے:برطانوی اخبار

🗓️

سچ خبریں:برطانوی اخبار گاردڈین نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے لبنان میں 25 اکتوبر کو جنوبی لبنان میں تین صحافیوں کو نشانہ بنانے کے لیے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا۔

المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، گاردڈین نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا کہ اسرائیل نے امریکی ساختہ ہتھیاروں سے حملہ کیا جس میں تین صحافیوں کو نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا امریکی عوام نیتن یاہو کی جنگی مشین کو اسلحہ دینے کے حق میں ہیں؟امریکی سینیٹر کی زبانی

رپورٹ میں قانونی ماہرین کے حوالے سے بتایا گیا کہ اس حملے میں صحافیوں کی ہلاکت ممکنہ طور پر جنگی جرم شمار ہو سکتی ہے۔

گاردین نے مزید کہا کہ ایک اسرائیلی طیارے نے بمباری کرتے ہوئے ایک گھر کو نشانہ بنایا جہاں تین صحافی غسان نجار اور محمد رضا، جو المیادین نیوز چینل سے وابستہ تھے، اور وسام قاسم، جو المنار چینل کے صحافی تھے، موجود تھے۔

مزید پڑھیں: رفح میں اسرائیل کا قتل امریکہ کے عطیہ کردہ بموں سے

اخبار نے بتایا کہ یہ صحافی اپنے بستر پر سوئے ہوئے تھے کہ انہیں شہید کر دیا اور ان کے ساتھ تین دیگر صحافی بھی مارے گئے۔

رپورٹ کے مطابق، اس علاقے میں نہ تو حملے سے پہلے کوئی جھڑپ ہوئی تھی اور نہ ہی حملے کے دوران کوئی لڑائی جاری تھی۔

مشہور خبریں۔

توشہ خانہ ٹو کیس میں ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل سے رہا

🗓️ 24 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے جج نے

دنیا میں امریکہ کی خفیہ جنگوں کا انکشاف

🗓️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:   امریکی ویب سائٹ انٹرسیپٹ نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ

امریکہ میں فائرنگ سے 9 افراد زخمی

🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:  امریکی میڈیا نے بتایا ہے کہ ریاست نیو جرسی کے

عراق میں5داعشی تکفیری دہشت گرد گرفتار

🗓️ 15 فروری 2021سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے موصل شہر میں انسداد دہشت گردی کاروائی

صیہونی وزیر جنگ واشنگٹن میں کیا کرنے جا رہے ہیں؟

🗓️ 3 اکتوبر 2023سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے صیہونی حکومت کے وزیر جنگ کے دورہ

صیہونی کمپنیوں کے ہاتھوں اردنی شاہی خاندان کے افراد کے فون ہیک

🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:عمون ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اردنی ذرائع نے اطلاع

یورپ میں تمام اسمارٹ فونز، ٹیبلٹس، کیمروں کیلئے ٹائپ سی چارجر لازمی قرار

🗓️ 30 دسمبر 2024 سچ خبریں: یورپ بھر میں تمام طرح کے نئے اسمارٹ فونز،

متعدد افراد کے شناختی کارڈ و پاسپورٹس بلاک کرنے کا حکم؛ وجہ؟

🗓️ 27 جون 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے یوٹیوبر عادل راجہ، شاہین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے