?️
سچ خبریں:رپورٹس کے مطابق، اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اردن کی سرحد سے ایک نیا مخالف محاذ کھلنے کے خدشے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق عبرانی زبان کے میڈیا کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے اردن کی سرحد سے ایک نیا مخالف محاذ کھلنے کے خدشے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اس ملک کے ساتھ ملحقہ سرحد پر حفاظتی حصار کی تعمیر بھی اس ممکنہ خطرے کو ختم نہیں کر سکتی۔
یہ بھی پڑھیں: اردن میں بحران: فلسطین کے لیے مشرقی محاذ کی کیا اہمیت ہے؟
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں موجود اسرائیلی شہری خوف و ہراس میں زندگی گزار رہے ہیں۔
صیہونی اخبار یدیعوت آحرونٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا کہ فلسطین کی مشرقی سرحدوںپر مخالف قوتوں کی موجودگی کے باعث خدشات میں اضافہ ہوا ہے اور یہ امکان ہے کہ تل ابیبکو اس علاقے میں ڈرون حملوں کا سامنا کرنا پڑے۔
رپورٹ کے مطابق، اکتوبر کے آخر میں نیووت ہاکی کار کے علاقے میں مخالف قوتوں کے حملے میں دو اسرائیلی فوجی زخمی اور ہلاک ہوئے تھے۔
اسی طرح، نومبر میں ایک اردنی ٹرک کی جانب سے سرحدی حصار عبور کرنے کا واقعہ ایلات کے قریبپیش آیا۔
اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ گیورا آیلند نے خبردار کیا ہے کہ اردن کی جانب سے مخالف کارروائیوں کا دوبارہ آغازاسرائیل کے لیے مشکلات پیدا کر سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: صیہونی حکام تین فوجیوں کو ہلاک کرنے والے اردنی ہیرو کا جنازہ واپس کرنے پر مجبور؛ وجہ؟
ان کا کہنا تھا کہ اردن جغرافیائی طور پر ایلات کے قریب واقع ہے، جو اسرائیل کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
مقدمے کے بغیرگرفتاری ہوسکتی ہے نہ عدالتی حکم کے بغیر حراست میں رکھا جاسکتا ہے، سپریم کورٹ
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں فوجی عدالتوں
اپریل
وزارت خزانہ نے کئی وفاقی سرکاری اداروں کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا
?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت خزانہ نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے
جولائی
سعد اور انس رضوی ہماری تحویل میں نہیں ہیں۔ آئی جی پنجاب
?️ 24 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) آئی جی پنجاب عثمان انور نے واضح کیا ہے
اکتوبر
الخضیره آپریشن صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتے کا کھلا جواب
?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں: لبنانی حزب اللہ نے شمالی تل آویو کے شہر الخضیره
مارچ
قطر کی غیر نیٹو اتحادی کی حیثیت کو منسوخ کرنے کا امریکی منصوبہ
?️ 13 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی ریپبلکن سینیٹرز کے ایک گروپ نے ایک منصوبہ پیش
اپریل
ن لیگ کی ساری توجہ لاہور پر ہی کیوں؟
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: اس وقت وفاق اور پنجاب میں مسلم لیگ ن کی
اگست
عالمی بینک کی پاکستان کو موصول ہونے والی ترسیلات زر میں کمی کی پیشگوئی
?️ 19 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بینک نے کہا ہے کہ 2023 کی
دسمبر
صیہونی حکومت کو چین کی سخت وارننگ
?️ 18 اگست 2022سچ خبریں: ایک عبرانی ویب سائٹ نے کل رات دعویٰ کیا کہ
اگست