ایران اور امریکہ کے مذاکرات پر صیہونیوں کی شدید تشویش

ایران اور امریکہ کے مذاکرات پر صیہونیوں کی شدید تشویش

?️

سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے ان بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ جوہری معاہدے پر اسرائیل میں شدید تشویش پائی جاتی ہے، اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ انہیں مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ نہیں کیا جاتا، جو ان کے لیے باعثِ تشویش ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک مغربی میڈیا ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری معاہدے کے امکانات کے حوالے سے اسرائیلی حکام کی تشویش میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، امریکی نشریاتی ادارے ان بی سی نے ایک باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ صیہونی حکام کو ایران اور امریکہ کے درمیان ممکنہ ایٹمی معاہدے پر شدید تشویش لاحق ہے اور یہ تشویش دن بدن بڑھتی جا رہی ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے دورے سے یہ واضح ہو گیا کہ ان کے اور صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان اختلافات کتنے گہرے ہیں۔
اس سے قبل صیہونی چینل 13 نے بھی رپورٹ کیا تھا کہ ہمیں صرف امریکہ اور ایران کے مذاکرات سے متعلق کچھ عمومی معلومات ہی ملتی ہیں اور یہ صورتحال اسرائیل کے لیے باعث تشویش ہے۔
اسی چینل کے مطابق، تل ابیب ایک سنگین مسئلے کا سامنا کر رہا ہے کیونکہ امریکی حکام نہ صرف اسرائیل کی بات کو زیادہ اہمیت نہیں دے رہے، بلکہ انہیں مذاکرات کی تفصیلات سے بھی مکمل طور پر آگاہ نہیں کیا جاتا، جو اسرائیل کے لیے تشویش کا باعث ہے۔

مشہور خبریں۔

سوڈان کو فوری طور پر انسانی امداد بھیجی جائے:اسلامی تعاون تنظیم

?️ 7 مئی 2023سچ خبریں:اسلامی تعاون تنظیم نے انسانی ہمدردی کے اداروں کے رکن ممالک

عراق میں صدام کے خوفناک جرائم کا ایک اور انکشاف

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:عراق کے شہر نجف اشرف کی شہداء فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے

یمن میں امریکہ کے اشاروں پر جارحیت ہورہی ہے:بحرینی مذہبی رہنما

?️ 6 فروری 2022سچ خبریں:بحرین کے مذہبی رہنما اور عالم دین شیخ عیسی قاسم نے

صیہونی جاسوس کمپنیوں میں سعودی عرب کی بھاری سرمایہ کاری

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:سعودی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی حکام نےصیہونیوں

امریکی ٹیرف پالیسی نے دنیا کو متاثر کیا 

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں: 2025 میں ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن کی جنرل کونسل کے

وزیر اعظم نے کابیینہ اجلاس طلب کر لیا

?️ 3 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل

کرینہ کپور سوشل میڈیا پر اپنی مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے میں کامیاب

?️ 14 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ سُپر اسٹار کرینہ کپور سوشل میڈیا پر

امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام نوجوان کا قتل

?️ 30 جنوری 2023سچ خبریں:امریکہ کے شہر میمفس میں پولیس کے ہاتھوں ایک سیاہ فام

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے