مغربی کنارے میں صیہونی آبادکاری منصوبہ؛ ای1 علاقے میں 1234 نئے مکانات کی تعمیر کا اعلان

آبادکاری

?️

سچ خبریں:صیہونی وزارت ہاؤسنگ نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے کے تحت ای1 علاقے میں 1234 نئے مکانات کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کردیا، فلسطینی علاقوں کی تقسیم پر خدشات بڑھ گئے۔

صیہونی  وزارت ہاؤسنگ کے نام سے قائم ادارے نے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاری کے توسیعی منصوبے کے تحت ای1 علاقے میں 1234 رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی گروپ پیس ناؤ نے اعلان کیا ہے کہ قابض حکومت کی وزارت ہاؤسنگ نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے توسیعی منصوبے کے سلسلے میں ای1 علاقے میں 1234 رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے ٹینڈر جاری کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس گروپ نے کہا کہ صیہونی وزارت ہاؤسنگ نے گزشتہ ٹینڈر کے بجائے، جس میں مجموعی طور پر 3401 رہائشی یونٹس کی تعمیر شامل تھی، 1234 رہائشی یونٹس کے لیے الگ ٹینڈر جاری کیا ہے۔

پیس ناؤ گروپ نے مزید کہا کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی حصوں میں ای1 منصوبے کی جزوی تعمیر بھی مغربی کنارے کو دو الگ حصوں میں تقسیم کردے گی اور مشرقی بیت المقدس کو دیگر علاقوں سے الگ کر دے گی۔

اس خبر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے عبرانی اخبار یدیعوت آحارونوت نے ایک مغربی سفارت کار کے حوالے سے کہا کہ مشرقی بیت المقدس کے علاقے ای۱ میں نئے رہائشی یونٹس کی تعمیر کے لیے صیہونی  وزارت ہاؤسنگ کا منصوبہ یورپی ممالک کو اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے پر آمادہ کر سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ملاقات

?️ 31 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم

فوجی ساز و سامان مین مغرب کا چین سے کوئی مقابلہ نہیں

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز نے تائیوان پر امریکہ اور

ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا نہ کرکے امریکا ہمیں ہماری اوقات دکھا رہا ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ

?️ 24 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحٰق

چین کا ایران کی موجودگی میں خلیج فارس کے رہنماؤں کا اجلاس منعقد کرنے کا منصوبہ

?️ 15 مارچ 2023سچ خبریں:ایک امریکی اخبار نے اعلان کیا ہے کہ چین ایران کی

مریم نواز نے پنجاب کا مقدمہ پوری طاقت سے لڑا۔ عظمی بخاری

?️ 26 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ مریم

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا رد عمل

?️ 24 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد

افغانستان بارے اجلاس میں عدم شرکت، سہیل آفریدی نے سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی۔ عطا تارڑ

?️ 17 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا

صہیونی جیل میں غزہ کے ہیرو ڈاکٹر کی غیر انسانی حالت

?️ 11 مارچ 2025سچ خبریں: صہیونی ابھی تک غزہ کی پٹی کے شمال میں واقع کمال

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے