?️
سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ موساد اور صیہونی وزیر نے ایران امریکہ مذاکرات میں امریکی نمائندے اسٹیو ویٹکاف کے مؤقف تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن انہیں ناکامی ہوئی۔
صہیونی اخبار ہروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے سربراہ ڈیوڈ بارنیا اور وزیر برائے اسٹریٹیجک امور ران درمر نے ایران کے ساتھ جاری امریکی جوہری مذاکرات کے کلیدی نمائندے اسٹیو ویٹکاف کے مؤقف کو تبدیل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
رپورٹ کے مطابق، یہ ملاقات جمعہ کے روز پیرس میں خفیہ طور پر ہوئی، جو کہ امریکہ اور ایران کے درمیان روم میں ہونے والے دوسرے غیر مستقیم مذاکراتی دور سے صرف ایک دن قبل تھی۔
اسرائیلی حکام کا مقصد ویٹکاف کو قائل کرنا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ نرم مؤقف ترک کر کے سخت گیرانہ پالیسی اپنائیں، لیکن وہ اس کوشش میں کامیاب نہ ہو سکے۔
یروشلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ اگرچہ بارنیا نے حالیہ دنوں میں سی آئی اے کے سربراہ جان ریٹکلف سے کامیاب ملاقاتیں کی ہیں، لیکن اسٹیو ویٹکاف ایک زمانہ شناس اور با اختیار شخصیت سمجھے جا رہے ہیں اور تل ابیب کے لیے ان پر اثر ڈالنا آسان نہیں۔
یہ اعتراف دراصل اسرائیل کی بڑھتی ہوئی مایوسی کو ظاہر کرتا ہے، جو ایران کے ساتھ ممکنہ نئے جوہری معاہدے کے خلاف ہے اور چاہتا ہے کہ امریکہ زیادہ سے زیادہ دباؤ اور سختی کی پالیسی اپنائے۔
اس انکشاف سے ایک بات واضح ہو رہی ہے کہ تل ابیب اب ہر امریکی نمائندے پر اثر انداز ہونے میں کامیاب نہیں ہو رہا۔ اگر اسٹیو ویٹکاف اپنی پالیسی پر قائم رہتے ہیں تو یہ اسرائیل کے لیے ایک سفارتی دھچکا ہو گا کیونکہ وہ ہمیشہ سے ایران کے خلاف سخت گیر موقف کے لیے امریکہ پر دباؤ ڈالتا رہا ہے۔
اس سے یہ امکان بھی بڑھتا ہے کہ امریکہ ایران سے کسی عملی معاہدے کی طرف پیش رفت کرے چاہے اسرائیل اسے ناپسند ہی کیوں نہ کرے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
یورپی یونین یوکرین کی حمایت کے بیان کو اپنانے میں ناکام
?️ 27 جون 2025 سچ خبریں: برسلز کے اجلاس کے بعد، یورپی یونین یوکرین کے حوالے
جون
امام خمینی نے اپنے علم اور قیادت سے اسلام کو زندہ کیا: شیخ نعیم قاسم
?️ 4 جون 2022سچ خبریں: امام منتظربین الاقوامی سوسائٹی کے سربراہ حاج حبیب اللہ نے
جون
پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل سستا کردیا گیا
?️ 15 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) حکومت نے آئندہ 16 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات
مئی
ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
?️ 31 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ٹیلی کام سروسز پر ایڈوانس ٹیکس کی شرح
دسمبر
جنگ بندی اسرائیل کے لیے حماس کی سرنگوں کی تباہی کا سنہری موقع
?️ 15 دسمبر 2025 جنگ بندی اسرائیل کے لیے حماس کی سرنگوں کی تباہی کا
دسمبر
حماس کا مسجدالاقصی میں صہیونی پرچم مارچ پر شدید انتباہ
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے صہیونی آبادکاروں کی جانب سے
اپریل
عراقی وزیراعظم کی غزہ جنگ کے بارے میں عالمی طاقتوں کی مہلک خاموشی پر شدید تنقید
?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: عراق کے وزیراعظم محمد شیاع السودانی نے غزہ میں جاری
ستمبر
بھارت میں خوفناک ٹرین حادثہ؛ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 288
?️ 3 جون 2023سچ خبریں:مشرقی بھارت میں تین مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے تصادم
جون