🗓️
سچ خبریں:سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے واسلی نبنزیا نے صہیونی ریاست کے شام میں غیر معینہ مدت تک قبضے کے منصوبوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی پابندی کی اپیل کی۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سلامتی کونسل میں روس کے نمائندے واسلی نبنزیا نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ کے حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اسرائیلی عہدیداروں کے شام میں غیر معینہ مدت تک فوجی موجودگی اور اس ملک کے جنوب میں ویپن فری زون قائم کرنے کے منصوبوں سے پریشان ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شام کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی
نبنزیا نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کے یہ اقدامات، قطع نظر اس کے کہ شام پر کون حکومت کر رہا ہے، اس ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہیں۔
شامی حکام نے اسرائیل کے متعدد حملوں کے باوجود کبھی بھی اسرائیل یا اس کی سلامتی کے خلاف جارحانہ ارادوں کا اظہار نہیں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اسرائیل سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ تنازعات سے گریز کے معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے، شام میں عدم استحکام پورے مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کو متاثر کرتا ہے۔
روس کے نمائندے نے مقبوضہ گولان کے حوالے سے شام کی خودمختاری کو تسلیم کرنے کے اپنے ملک کے موقف پر بھی زور دیا۔
درایں اثنا سلامتی کونسل میں امریکہ کے نائب نمائندے نے کہا کہ ہم اسرائیل کی اس تشویش کو سمجھتے ہیں کہ شام دہشت گردی کا اڈہ نہ بن جائے۔
مزید پڑھیں:اسرائیل اور ترکی کے شام کے حوالے سے مذاکرات بے نتیجہ
انہوں نے اضافہ کیا کہ ہم سب اس بات پر متفق ہیں کہ ایک مستحکم اور خودمختار شام ہماری اجتماعی سلامتی کے لیے اہم ہے، ہم شامی حکام کے اس وعدے کی تعریف کرتے ہیں کہ ان کا ملک دہشت گردی کے لیے پناہ گاہ نہیں بنے گا۔
مشہور خبریں۔
اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ نے بنجمن نیتن یاہو کو شدید دھمکی دے دی
🗓️ 15 مارچ 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل میں نیو ہوپ پارٹی کے سربراہ جدعون
مارچ
امریکہ نے مذاکرات کیسے روکے؟ وال اسٹریٹ جرنل
🗓️ 30 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایران میں مقیم وال اسٹریٹ جرنل کی کوریج کرنے والے برسلز
اکتوبر
یوکرین میں امریکی بریڈلی ٹینکوں کا حشر
🗓️ 28 جون 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے لکھا ہے کہ یوکرین کی فوج نے
جون
تل ابیب کے بین گوریون ہوائی اڈے پر ایک زہریلا مادہ پھیلا
🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی
اگست
سعودی عرب کی سرحد پر صنعا کی افواج کی نئی فتوحات
🗓️ 17 مارچ 2022سچ خبریں: یمنی فوج اور عوامی کمیٹیوں نے صوبہ حجہ میں سعودی
مارچ
عراق میں داعش کا خاتمہ کیسے ممکن ہوا؟
🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں: عراقی پارلیمنٹ ممبر نے حالیہ مہینوں میں داعش کے اہم
اگست
وفاقی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے: فواد چوہدری
🗓️ 19 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے
فروری
حزب اللہ کے ساتھ جنگ میں اسرائیلی فوج میں بڑا خلاء
🗓️ 9 جنوری 2024سچ خبریں:لبنانی مزاحمت کے دردناک ردعمل کے سائے میں حزب اللہ اور
جنوری