یمن کے خلاف نیتن یاہو کے بیان پر یمن کا ردعمل

یمن کے خلاف نیتن یاہو کے بیان پر یمن کا ردعمل

🗓️

سچ خبریں:یمن کی اعلیٰ سیاسی کونسل کے رکن محمد علی الحوثی نے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے حالیہ بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا انجام تباہی ہے۔

المسیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، بنیامین نیتن یاہو نے حال ہی میں ایک اشتعال انگیز بیان میں کہا کہ اسرائیل نے ایران کے نیابتی گروہوں کو نشانہ بنایا ہے اور اسی طرح یمن کی تحریک انصار اللہ پر بھی حملہ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یمن کے خلاف اسرائیل کے 3 بڑے چیلنجز

محمد علی الحوثی نے اس بیان پر جواب دیتے ہوئے کہا کہاسرائیل کا زوال یقینی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کو یمنیوں کو دھمکیاں دینے سے پہلے اپنے اقدامات کے نتائج کے بارے میں سوچنا چاہیے، کیونکہ ان کا اختتام اسرائیلی غاصب حکومت کی تباہی پر ہوگا۔

الحوثی نے مزید کہا کہ نیتن یاہو کا انجام جیل یا عہدے سے برطرفی ہوگا، چاہے وہ اپنی عسکری طاقت کے ذریعے بچنے کی کوشش کیوں نہ کرے۔

یاد رہے کہ یمن کی تحریک انصار اللہ نے حالیہ دنوں میں بحیرہ احمر کے اوپر ایک امریکی ایف 18 جنگی طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: صیہونی حکومت یمنی میزائلوں کے سامنے کیوں بے بس ہے؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

اس کے علاوہ، انہوں نے امریکی طیارہ بردار جہاز کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا، جو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

مشہور خبریں۔

صدر مملکت نے  چینی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دے دی

🗓️ 24 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہم قدم

جمہوریہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان نیا تنازع ؛ کم از کم 90 فوجی ہلاک

🗓️ 14 ستمبر 2022سچ خبریں:امن قائم کرنے کی کوششوں کے باوجود آذربائیجان اور آرمینیا کے

امریکہ یمنیوں کے ساتھ الجھے گا تو اس کا کیا حشر ہوگا؟

🗓️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: عرب دنیا کے مشہور تجزیہ نگار نے یمن کے خلاف

وزیر خارجہ کا آسٹریلین ہم منصب سےٹیلیفونک رابطہ

🗓️ 1 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  اور  آسٹریلین وزیر خارجہ

امریکہ کا یوکرین کو نیا امدادی پیکج بھیجنے کا اعلان

🗓️ 3 جون 2022سچ خبریں:امریکی صدر جوبائیڈن نے یوکرین کے لیے ایک اور فوجی امدادی

ٹرمپ پر 83.3 ملین ڈالر کا جرمانہ

🗓️ 27 جنوری 2024سچ خبریں:امریکی ٹیلی ویژن سی ان ان نے اعلان کیا کہ نیویارک

اسرائیل کبھی بھی حزب اللہ کو تباہ نہیں کر سکے گا

🗓️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن

جنوبی وزیرستان میں 3 حملوں میں 4 ایف سی اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق

🗓️ 7 نومبر 2024وادی تیراہ: (سچ خبریں) جنوبی وزیرستان اپر اور ضلع خیبر کی وادی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے