?️
سچ خبریں: یمن کی اسلامی مزاحمتی تحریک نے انصار اللہ کے ترجمان کا امریکی-برطانوی اتحاد کے تعز پر حملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح ہم فلسطین کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹنے والے۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان محمد عبدالسلام نے امریکی-برطانوی اتحاد کی جانب سے تعز پر ہونے والے خونریز حملے کے بعد ایک بیان جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عرب دنیا کی کمزوری نے صہیونیوں کو اپنے جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دی ہے : یمن
انصاراللہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہم امریکی-برطانوی اتحاد کی جانب سے تعز کے الجند علاقے میں ایک گرلز اسکول کے قریب دو فضائی حملوں کے دوران ہونے والی وحشیانہ جارحیت کی مذمت کرتے ہیں۔
عبدالسلام نے مزید کہا کہ عام شہریوں اور تعلیمی اداروں پر حملہ ایک خطرناک کشیدگی کی علامت ہے جو اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ امریکہ اور برطانیہ کو بحیرہ احمر میں اسرائیلی کشتیرانی کے تحفظ میں ناکامی کا سامنا ہے۔
ترجمان انصار اللہ نے واضح کیا کہ یمن غزہ کی حمایت کے اپنے فیصلے پر قائم ہے اور اس اصولی اور اخلاقی فیصلے سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔
مزید پڑھیں: یمن کے خلاف امریکی-برطانوی سازش کا انکشاف
یاد رہے کہ کچھ وقت قبل تعز صوبے پر امریکی-برطانوی اتحاد کے دو فضائی حملوں کے نتیجے میں دو طالبات شہید اور 9 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔


مشہور خبریں۔
فلسطینی مجاہدین کا قابض فوج کو خصوصی پیغام
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں پیش قدمی کے بارے میں صہیونی
نومبر
سوڈان کے ساتھ معمول کے عمل کو ختم کرنے کے بارے میں اسرائیل کی تشویش
?️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:صہیونی رہنماؤں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ سوڈان میں حالیہ
اپریل
امریکہ یوکرین میں شہریوں کے خلاف جرائم میں ملوث
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ
جون
اردوغان کے مخالفین نے پانی اور بجلی کے بلوں کو لگا ئی آگ
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں: ترک شہریوں نے زندگی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف
فروری
بھارت جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماؤں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں
?️ 26 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کی شدید
اپریل
سوڈانی کی زبانی شہید سلیمانی اور المہندس کی تعریف
?️ 5 جنوری 2025سچ خبریں: عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السوڈانی نے تکفیری دہشت
جنوری
کیا اسرائیل رفح پر حملہ دوبارہ حملہ کرے گا ؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی کے چینل 14 نےاس حکومت کی
فروری
امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر پاکستان پہنچ گئے
?️ 6 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) امریکی فوجی طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی
ستمبر