کیا امریکی صدراتی امیدواروں کے درمیان ایک اور مناظرہ ہوگا؟ ٹرمپ کیا کہتے ہیں؟

کیا امریکی صدراتی امیدواروں کے درمیان ایک اور مناظرہ ہوگا؟ ٹرمپ کیا کہتے ہیں؟

?️

سچ خبریں: ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار نے CNN کی جانب سے ڈیموکریٹک امیدوار کے ساتھ دوسرے مناظرے کی دعوت مسترد کر دی

رویٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سابق امریکی صدر اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے CNN کی جانب سے ڈیموکریٹک امیدوار اور موجودہ نائب صدر کمالا ہیرس کے ساتھ دوسرے مناظرے کی دعوت کو رد کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن نے ہیرس کو ٹرمپ کے خلاف مناظرہ کا فاتح قرار دیا

ٹرمپ نے CNN کی دعوت پر اپنے سابقہ مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ اب بہت دیر ہو چکی ہے کیونکہ بعض ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل پہلے ہی شروع ہو چکا ہے۔

کمالا ہیرس نے پہلے ہی CNN کی جانب سے 23 اکتوبر کو ہونے والے مناظرے کی دعوت قبول کر لی تھی، ٹرمپ اور ہیرس نے 10 ستمبر کو فلاڈیلفیا میں مناظرہ کیا تھا۔

CNN نے اکتوبر میں، نومبر کی 5 تاریخ کو ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات سے چند دن قبل دوسرے مناظرے کا منصوبہ بنایا تھا، جو اسی طرز پر ہوتا جیسے 2020 میں ٹرمپ اور جو بائیڈن کے درمیان ہوا تھا۔

ہیرس کی انتخابی مہم کے سربراہ جین اومالی ڈیلن نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی عوام کا حق ہے کہ وہ نومبر کے انتخابات سے قبل ایک اور مناظرہ دیکھ سکیں۔

کمالا ہیرس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مناظرے میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں اور امید کرتی ہیں کہ ٹرمپ بھی شرکت کریں گے۔

ٹرمپ نے پہلے مناظرے کے بعد کہا تھا کہ مزید کوئی مناظرہ نہیں ہو گا، ٹرمپ کی انتخابی مہم نے بی بی سی کی درخواست پر ان کے 12 ستمبر کے سوشل میڈیا پیغام کا حوالہ دیا، جس میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ پہلے مناظرے میں کامیاب رہے اور اس کے بعد کوئی مناظرہ نہیں ہو گا۔

تاہم، پچھلے ہفتے ٹرمپ نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرا موڈ ہوا تو شاید میں مناظرہ کر لوں۔

مزید پڑھیں: ٹرمپ اور ہیرس کے درمیان ہونے والا مناظرہ

سروے کے مطابق، کمالا ہیرس معمولی برتری کے ساتھ ٹرمپ سے آگے ہیں، 10 ستمبر کے مناظرے کے بعد کیے گئے سروے میں بھی زیادہ تر ناظرین نے ہیرس کی کارکردگی کو بہتر قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

ایران سے جنگ ٹرمپ کا مہلک جوا؛ نیتن یاہو کی سیاسی و سکیورٹی مشکلات نے بڑھا دی امریکی خطرات کی قیمت

?️ 19 اکتوبر 2026 سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکی دھمکیاں ایسے وقت میں سامنے آ

صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کردیئے

?️ 30 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل

امریکی انتخابات کے تازہ نتائج: ڈیموکریٹس کی دونوں ایوانوں میں برتری، ٹرمپ کو شکست کا سامنا

?️ 4 نومبر 2026 سچ خبریں:امریکی وسط مدتی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں ڈیموکریٹس نے

گوگل نے پاکستان میں بھی اے آئی موڈ متعارف کرا دیا

?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل نے اپنے سب سے طاقتور اے

اس سال 25 آپریشنز میں۲۰ صیہونی ہلاک

?️ 31 مئی 2023سچ خبریں:صہیونی ذرائع نے ایک گھنٹہ قبل اطلاع دی تھی کہ اس

روس کا مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی جنگ کا انتباہ

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:روس کا کہنا ہے کہ اگرچہ مغربی ممالک کے ساتھ ایٹمی

روس نے یوکرین کے 2 بحری جہازوں اور میزائل ڈپو کو نشانہ بنایا

?️ 29 ستمبر 2026سچ خبریں: روس کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں اعلان کیا

گولی کیوں چلائی؟ وہ کہتے ہیں وفاقی حکومت کے ماتحت آتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

?️ 24 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے