?️
سچ خبریں:بشار الاسد کے بیٹے کی سوشل میڈیا سرگرمیوں اور مخالفین کی جانب سے جلاوطن حکومت بنانے کے امکان پر قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔
انٹر ریجنل اخبار رأی الیوم کی رپورٹ کے مطابق بشار الاسد کے بیٹے حافظ کی ایک 9 سیکنڈ کی ویڈیو، جس میں وہ ماسکو کی سڑکوں پر چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، نے اسد خاندان کے روس میں موجودگی کے حوالے سے بحثوں کو دوبارہ گرم کر دیا ہے۔
حافظ کی سوشل میڈیا سرگرمیوں، خاص طور پر ایکس (سابقہ ٹویٹر) اور ٹیلی گرام پر ان کے اکاؤنٹس، نے مخالف حلقوں میں اسد خاندان یا ان کے بیٹے کے سیاسی کردار اور ماسکو سے جلاوطن حکومت کے اعلان کے امکان پر قیاس آرائیوں کو بڑھا دیا ہے۔
اس پوسٹ کی اشاعت کے ساتھ ہی روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی شام پر حکمران دہشت گرد گروہ کے سربراہ ابومحمد الجولانی سے فون پر بات ہوئی ہے۔
حافظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ باتیں اور افواہیں حقیقت نہیں بناتیں، تاریخ عملی اقدامات سے لکھی جاتی ہے نہ کہ گالیوں سے، وقت گزرنے کے ساتھ ہی سب کچھ واضح ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید لکھا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ غیر موجودگی بھاگنے کے مترادف ہے، لیکن یہ اقدام ہنگامی حالات میں ضروری ہوتا ہے، حقیقت وقت کے ساتھ سامنے آتی ہے، ہم کوشش کرنا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں نے بشار الاسد کے ایک انٹرویو کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ جلد ہی پوری کہانی منظر عام پر آئے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
تل ابیب اور حیفا کے سینکڑوں رہائشی ہوٹلوں میں منتقل
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق، حیفا کے 60 رہائشیوں کو ان کے
جون
شنیرا اکرم نے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 26 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) سوئنگ کے سلطان اور سابق کرکٹر وسیم اکرم کی
فروری
ہمت کریں توامید کی روشنی یقین کا تمتماتا سورج بن جاتی ہے۔ مریم نواز
?️ 12 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہمت
جولائی
اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے: ترجمان دفتر خارجہ
?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل
جولائی
غزہ کے شفا اسپتال میں ایک اور اجتماعی قبر کا انکشاف
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: غزہ شہر کے الشفاء ہسپتال کے صحن اور میدان میں کئی
مئی
بنگلہ دیش کی صورتحال پر پاکستان کا ردعمل
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان نے بنگلہ دیش کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی
اگست
سندھ میں پیپلزپارٹی کو تحریک انصاف سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ناصر حسین شاہ
?️ 26 دسمبر 2023سکھر: (سچ خبریں) رہنما پیپلزپارٹی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ
دسمبر
اسرائیل کو بچانے کے بعد، اب بی بی کو بچانا ہوگا: ٹرمپ
?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، سابق امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ وہ
جون