?️
سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے قریب ہے اور دونوں فریقوں کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے بہت قریب ہے اور امید کی جارہی ہے کہ دونوں فریق اس پر اتفاق کریں گے، ٹرمپ نے ہدف مقرر کیا ہے کہ جنگ ختم ہو اور تمام اسرائیلی قیدی آزاد ہوں۔ آج واشنگٹن میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ بندی کے معاملے میں امریکہ اور اسرائیل کی نئی چالیں دوحہ مذاکرات ناکام؟
انہوں نے بتایا کہ امریکی حکومت نے اس عمل میں براہِ راست اور بالواسطہ طور پر حماس سے بات چیت کی ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ غزہ میں جنگ فوری طور پر ختم ہو اور تمام صیہونی قیدی آزاد کیے جائیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ حماس اور اسرائیل کو جنگ ختم کرنے کے لیے اپنی اپنی جانب سے رعایتیں دینی ہوں گی، اور یہ رعایتیں جنگ کے خاتمے میں مددگار ثابت ہوں گی۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، ٹرمپ قطر کے دوستوں سے بھی بات کریں گے، جنہوں نے واشنگٹن اور حماس کے درمیان ثالثی کا اہم کردار ادا کیا ہے، اور امید ہے کہ اسرائیل اور حماس ٹرمپ کی پیشکش پر غور کریں گے اور جنگ ختم کرنے کے لیے رضامند ہوں گے۔
مزید پڑھیں:غزہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے امریکہ کا نیا منصوبہ
اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور صیہونی وزیراعظم اور بنیامین نیتن یاہو آج شام واشنگٹن میں ملاقات کریں گے اور شام کو ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں میڈیا کے سامنے آئیں گے۔


مشہور خبریں۔
اسلامی جہاد: امریکی حکومت فلسطینیوں کے قتل عام میں صیہونیوں کی ساتھی ہے
?️ 2 اگست 2025سچ خبریں: وٹکوف کے غزہ کی پٹی کے دورے کے ردعمل میں
اگست
’سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں‘
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم
جون
سول سوسائٹی ارکان نے کشمیری خاندانوں، ماؤں کی حالت زار کو اجاگر کیا
?️ 14 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول
مئی
زیلنسکی کو بائیڈن کی قانونی حمایت!
?️ 12 جولائی 2023سچ خبریں:کچھ دن پہلے، جو بائیڈن نے اپنے تازہ بیان میں ایک
جولائی
لیبیا میں ایک اور تارکین وطن کی کشتی حادثے کا شکار، 4 پاکستانیوں سمیت 11 لاشیں مل گئیں
?️ 15 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) لیبیا کے مشرقی ساحل کے قریب تارکین وطن
اپریل
انگلینڈ کے وزیر اعظم کے لیے ہونے والے پول میں لِز ٹرس کو 22% برتری حاصل
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: انگلینڈ میں کرائے گئے ایک نئے سروے سے معلوم ہوا
اگست
پاکستان: غزہ جنگ بندی کی قرارداد کو امریکی ویٹو نے دنیا کو خطرناک پیغام دیا ہے
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے امریکی حکومت
جون
امریکہ میں جمہوریت تباہ ہو رہی ہے:سابق امریکی وزیر خارجہ
?️ 20 جون 2022سچ خبریں:سابق امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ اس ملک جمہوریت کھونے
جون