?️
سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کے موقع پر متعدد عرب ممالک کے رہنماؤں نے ان کے لیے مبارکبادی کے پیغامات ارسال کیے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
متحدہ عرب امارات:
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زاید آل نہیان نے ایک رسمی پیغام میں ٹرمپ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی افتتاحی تقریب گھر کے اندر منتقل؛ وجہ؟
فلسطینی اتھارٹی:
فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے اپنے پیغام میں اسرائیل-فلسطین تنازعے کے دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ ہم آپ کی قیادت میں امن کے قیام کے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔
قطر:
قطر کے امیر تمیم بن حمد آل ثانی نے ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ امریکہ اور قطر کے اسٹریٹجک تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔
مصر:
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بھی ٹرمپ کو مبارکباد پیش کی اور دونوں ممالک کے قریبی تعلقات پر زور دیا۔
سعودی عرب:
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ میں سعودی سفیر ریما بنت بندر کے ذریعے مبارکباد کا پیغام پہنچایا۔ پیغام میں ٹرمپ کی کامیابی کے لیے دعا کی گئی۔
مزید پڑھیں: ٹرمپ کی تقریب حلف برداری سے پہلے مظاہرے؛ واشنگٹن کی سڑکیں احتجاجی نعروں سے گونج اٹھیں
بحرین:
بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسی آل خلیفه نے بھی امریکی صدر کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیا، جبکہ کویتی امیر مشعل الاحمد نے امید ظاہر کی کہ ان کے ملک کے امریکہ کے ساتھ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔


مشہور خبریں۔
آزاد کشمیر کے انتخابات میں تحریک انصاف کی شاندار کامیابی، مقبوضہ کشمیر سے مبارکباد کے پیغامات
?️ 28 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی
جولائی
حکومت سے مذاکرات ناکام ہوئے تو تاریخی لانگ مارچ ہوگا، فواد چوہدری
?️ 30 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے پنجاب
اپریل
عراق نے غزہ جنگ روکنے پر ووٹ دینے سے کیوں انکار کیا ؟
?️ 28 اکتوبر 2023سچ خبریں:عراق کی وزارت خارجہ نے آج صبح اقوام متحدہ کی جنرل
اکتوبر
بحرین کی کابینہ میں 17 وزراء کی تبدیلی
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: بحرین کے بادشاہ احمد بن عیسیٰ الخلیفہ نے پیر کی
جون
وفاقی حکومت کا ای پاسپورٹ کے اجرا کا فیصلہ
?️ 23 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے شہریوں کی سہولت کے لیے
نومبر
میری برطرفی امریکی دباؤ اور سازش کا نتیجہ تھا: عمران خان
?️ 11 جون 2023سچ خبریں:پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوز ویک میگزین
جون
ہم عالمی جنگ کے دہانے پر ہیں: ٹرمپ
?️ 9 اگست 2024سچ خبریں: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے مہم گرم ہو گئی
اگست
ممدانی کی کامیابی؛ امریکہ کی شکست: ٹرمپ
?️ 11 نومبر 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونالد ٹرمپ نے نیویورک کے مسلمان منتخب میئر زہران
نومبر