🗓️
سچ خبریں: انگریزی زبان کے ایکس (سابقہ ٹویٹر) صارفین کا کہنا ہے کہ یمن پہلا ملک ہے جس نے تل ابیب پر مافوق صوت (ہائپرسونک) میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں اور ان دونوں معاملات میں ریکارڈ قائم کیا ہے۔
حال ہی میں یمن کی جانب سے فلسطین 2 نامی مافوق صوت میزائل کا مقبوضہ فلسطین کے اندر داغے جانے نے دنیا، بالخصوص صیہونی ریاست کو حیرت میں ڈال دیا، جس کے نتیجے میں تقریباً 20 لاکھ صیہونی شہری پناہ گاہوں کی طرف بھاگے۔
یہ بھی پڑھیں: انصار اللہ یمن کا حزب اللہ کی حمایت میں صیہونیوں کے خلاف بیان
یمنی میڈیا نے اس مافوق صوت میزائل کے داغے جانے کی تصاویر جاری کیں، جسے تل ابیب پر فائر کیا گیا تھا اور فوراً بعد ذرائع نے اس میزائل کے تل ابیب کے قریب پہنچنے اور وہاں آتشزدگی کی اطلاعات دیں۔
یمنی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں کہا گیا کہ فلسطین 2 میزائل کی رینج 2150 کلومیٹر ہے، جو دو مراحل میں ٹھوس ایندھن کے ساتھ حرکت کرتا ہے اور اس میں پوشیدہ رہنے اور 16 ماخ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت موجود ہے، اس میزائل کی اعلیٰ مانورنگ کی صلاحیت نے اسے اسرائیل کے دفاعی نظام، بشمول آئرن ڈوم، سے بچنے میں مدد دی۔
اسی حوالے سے، یمن کی مسلح افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اتوار کے روز تل ابیب کے خلاف یمنی فوج کی اس منفرد میزائل کارروائی کی تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ میزائل نے 11 منٹ 30 سیکنڈ میں 2040 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا جس نے صیہونیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا۔
ایکس کے انگریزی زبان صارفین نے بھی اس حملے پر خصوصی توجہ دی اور مختلف زاویوں سے اس پر اپنی آراء کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا صارفین کا پہلا ردعمل اسرائیلی جارحیت کے خلاف یمن کی تحسین اور حمایت پر مبنی تھا، کچھ صارفین نے اپنے اکاؤنٹس میں مٹھی بند کرنے والے ایموجی کے ساتھ کہا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں”، اور کچھ نے زِندہ باد یمن اور شکریہ یمن، زندہ باد فلسطین کے نعرے لگائے۔
کچھ صارفین نے انصاراللہ یمن کے ایک مجاہد کی تصویر شیئر کی، جس میں وہ ایک امریکی اور صیہونی پرچم والے کارگو جہاز کے سامنے، ہتھیار تھامے ہوئے بیٹھا ہے، یہ جہاز امریکی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں کے ساتھ محافظت کیا جا رہا تھا، ایک صارف نے اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا:زِندہ باد حوثی!
زیادہ تر صارفین کی توجہ یمن کی جانب سے حالیہ دنوں میں مقبوضہ فلسطین کے اندر داغے گئے ہائپرسونک میزائل کی تکنیکی خصوصیات پر مرکوز رہی۔
ایک صارف نے اندازہ لگایا کہ 2040 کلومیٹر کا فاصلہ 11.5 منٹ میں طے کرنے کی بنیاد پر میزائل کی رفتار 8 ماخ ہوسکتی ہے۔
ایک صارف نے صیہونیوں کے خوف اور مقبوضہ علاقوں میں میزائل حملے سے ہونے والے نقصانات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یمن کا ہائپرسونک میزائل تل ابیب (مقبوضہ یافا) کے بن گورین ایئرپورٹ سے 6 کلومیٹر دور جا کر لگا، جو دشمن کے لیے ایک سنگین انتباہ تھا۔
ایک اور صارف نے 48 سیکنڈ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں میزائل حملے کے نتیجے میں ایک پل کی تباہی کو دکھایا گیا، اس صارف نے یمن سے اسرائیل تک ہائپرسونک میزائل کی 11 منٹ سے کم وقت میں پہنچنے کو نمایاں کرتے ہوئے کہا کہ انصار اللہ کا یہ اقدام کھیل کو تبدیل کر دے گا۔
ایک اور صارف کے مطابق یمن نے باقاعدہ دو ریکارڈ قائم کیے، یمن پہلا ملک ہے جس نے تل ابیب پر ڈرون اور بیلسٹک میزائل حملہ کیا ہے۔
دوسرے صارف نے لکھا کہ مغرب یمن کو صرف اس لیے کم تر سمجھتا ہے کہ وہاں کے لوگ مغربی ممالک سے زیادہ غریب ہیں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ یمنیوں کی فوج کمزور ہے۔
کچھ صارفین نے انصاراللہ کے اس ہائپرسونک میزائل حملے کا پیغام بھی واضح کیا، ایک صارف نے میزائل کے داغنے کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ رسولِ اسلامؐ کی ولادت کے موقع پر یمن کا تل ابیب پر ہائپرسونک میزائل حملہ فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا پیغام تھا، یہ جرات مندانہ اقدام یمن کی جدید فوجی صلاحیتوں اور انصاف کے لیے اس کے غیر متزلزل عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
ایک اور صارف نے عرب رہنماؤں، جیسے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان (MBS) اور اماراتی صدر محمد بن زاید (MBZ)، کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یمن کے حوثیوں کو مشتعل نہیں کرنا چاہیے، کیونکہ یہ ہائپرسونک میزائل جو 15 منٹ سے کم وقت میں تل ابیب تک پہنچا، سعودی عرب کو 6 منٹ اور امارات کو 4 منٹ میں نشانہ بنا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: انصار اللہ یمن کا حزب اللہ کی حمایت میں صیہونیوں کے خلاف بیان
تاہم، کچھ لوگ یہ دعویٰ کر رہے ہیں کہ یمن کے پاس اس نوعیت کی ٹیکنالوجی نہیں ہے اور یہ ہائپرسونک میزائل دراصل ایران یا روس کا بنایا ہوا ہے۔
ایک صارف نے دعویٰ کیا کہ یہ جرات مندانہ اقدام یمن کی فوجی صلاحیتوں کو ظاہر نہیں کرتا، بلکہ ایرانیوں نے یہ میزائل یمن سے داغا تھا۔
مشہور خبریں۔
سیدی ٹمن جیل کی خوفناک کہانیاں
🗓️ 4 اگست 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں پر تشدد ایک
اگست
قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور 6 بلوں پر قائم مقام صدر نے دستخط کردیے
🗓️ 5 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی و سینیٹ سے منظور ہونے والے
نومبر
غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا سلسلہ جاری
🗓️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے رہائشی علاقوں کے خلاف صہیونی فوج
مارچ
سال کا ایک تہائی حصہ عیاشیوں میں گزارنے والا صدر کس ملک کا ہے؟
🗓️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: ایک امریکی نیوز ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا
جنوری
انگلینڈ موسم گرما کی ہڑتالوں کی تیاری میں مشغول
🗓️ 3 جون 2023سچ خبریں:لندن کے ہیتھرو ہوائی اڈے پر سیکڑوں سیکیورٹی اہلکار گرمیوں کی
جون
لاہور ایئر پورٹ پر آتشزدگی، حج پروازیں تاخیر کا شکار، وزیرداخلہ کا تحقیقات کا حکم
🗓️ 9 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر آتشزدگی کے سبب
مئی
کیا غزہ جنگ بندی معاہدے میں فلسطینیوں کے تمام مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں؟حماس کے اعلیٰ رہنما
🗓️ 16 جنوری 2025سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک اعلیٰ رہنما عزت الرشق نے
جنوری
حماس نے اسرائیل کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس نظام کو کیسے دھوکہ دیا؟
🗓️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک
دسمبر