?️
سچ خبریں: اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ دی ہے کہ حزب اللہ کے سکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اسرائیلی فوج کو دو سطح پر غافل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا کہ حزب اللہ نے جاری جنگ کے دوران اسرائیل کے لیے کئی غافلگیریاں پیدا کی ہیں اور جدید ہتھیاروں کا استعمال اور رونمائی کی ہے۔
یہ میڈیا رپورٹیں بتاتی ہیں کہ سید حسن نصراللہ دو سطحوں پر اسرائیل کو غافل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، پہلی سطح پر ان ہتھیاروں کا استعمال ہے جو پہلے کسی لڑائی میں استعمال نہیں ہوئے جن میں درست اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ میں کس کی جیت ہے؟سید حسن نصراللہ کی زبانی
دوسری سطح پر زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال ہے جن کا مقصد صہیونی فوج کے ہوائی جہازوں اور ڈرونز کو نشانہ بنانا ہے۔
صہیونی قومی سلامتی کے مطالعاتی مرکز لیرال عنتبی کے ماہر نے کہا کہ حزب اللہ نے حالیہ ہفتوں میں دھماکہ خیز ڈرونز کا استعمال بڑھا دیا ہے ،وہ ایسے ڈرونز استعمال کر رہے ہیں جو میزائل داغنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس سے اسرائیلی فوجیوں اور آبادی کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی فوج کو ان ڈرونز کو پکڑنے اور تباہ کرنے میں مشکلات کا سامنا ہوگا، امکان ہے کہ حزب اللہ مستقبل میں ان کا زیادہ استعمال کرے ۔
عنتبی نے مزید کہا کہ حزب اللہ وقتاً فوقتاً اسرائیلی فوج کے ڈرونز کو پکڑ کر مار گراتی ہے جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اسرائیل کے روایتی فضائی دفاعی نظام اور الیکٹرانک جنگی نظام حزب اللہ کی ٹیکنالوجی کے مقابلے میں ناکافی ہیں۔
اسرائیلی میگزین اسرائیل ہیوم نے بھی انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج حزب اللہ کے ڈرونز کا مقابلہ کرنے میں مشکلات کا شکار ہے اور اس بحران سے نکلنے کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔
حزب اللہ کے ڈرونز جنگی حالات میں بغیر صہیونی ریڈار میں آئے بغیر مقبوضہ علاقوں میں داخل ہو رہے ہیں اور اپنی جاسوسی اور دھماکہ خیز کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: رفح کی جارحیت نے تمام جھوٹے نقاب نوچ دیے:سید حسن نصرالله
یاد رہے کہ دو سال قبل سید حسن نصراللہ نے انکشاف کیا تھا کہ حزب اللہ نے طویل عرصے سے ڈرونز کی پیداوار کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہوا ہے اور ان کا اپنا فضائی دفاعی نظام موجود ہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی سمیت سندھ بھرمیں تمام تعلیمی ادارے کھل گئے
?️ 3 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) 20 دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی
جنوری
پتھر سے سیف القدس تک
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:آج صیہونی حکومت کو ایسے فلسطینیوں کا سامنا ہے جو خود
اگست
حماس کے راکٹ حملوں سے امریکی رہنما فرار
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکی سینیٹ کی اکثریت کے رہنما چک شومر، جنہوں نے ڈیموکریٹک
اکتوبر
حکومت نے شہباز شریف کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کر دیا
?️ 11 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے معاملے
جنوری
صیہونی فوجی کمیٹی کا ترکی پر حملہ کرنے کا مطالبہ
?️ 8 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ایک فوجی کمیٹی نے مقبوضہ فلسطین کی فوج
جنوری
اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 250 ملین یورو کے دفاعی معاہدے منسوخ کر دیے
?️ 4 جون 2025سچ خبریں:اسپانوی میڈیا کے مطابق، حکومت اسپین نے اسرائیل کے ساتھ 250
جون
فلسیطینیوں کی نفسیاتی جنگ؛ قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں صہیونی ریاست کی تذلیل
?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے
فروری
رواں مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ کے دوران ترسیلات زر میں 21.6 فیصد کمی
?️ 12 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے اگست میں
ستمبر