?️
سچ خبریں:امریکی ٹیلی وژن چینل ABC نیوز نے سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست اسرائیل نے صرف تین دنوں کے دوران شمالی غزہ کے ایک پورے گاؤں کو زمین بوس کر دیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق، ABC کی تجزیاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 29 سے 31 مارچ کے درمیان، غزہ کے شمال میں واقع گاؤں ام النصر کو اسرائیلی فوج نے شدید بمباری کا نشانہ بنایا اور گاؤں مکمل طور پر نابود کر دیا گیا۔
غزہ میں قائم سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ جنوبی غزہ کے شہر رفح میں صہیونی بمباری کے نتیجے میں ایک وسیع انسانی المیہ جنم لے چکا ہے، بیان کے مطابق، اسرائیل نے رفح میں 90 فیصد گھروں اور 85 فیصد بنیادی ڈھانچے کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل نے امریکا کی پشت پناہی سے غزہ پر تباہ کن جنگ مسلط کر رکھی ہے، جس میں وسیع پیمانے پر جانی نقصان اور انفرااسٹرکچر کی تباہی دیکھنے میں آئی، مگر اس کے باوجود اسرائیل اپنے اعلان کردہ مقاصد جیسے کہ حماس کی نابودی اور اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی حاصل نہ کر سکا۔
مزید پڑھیں: پورے شمالی غزہ میں موت کا سایہ
اگرچہ 19 جنوری 2025 (30 دی 1403) کو حماس اور اسرائیل کے درمیان ایک جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، لیکن اسرائیلی فوج نے اس معاہدے کی سراسر خلاف ورزی کرتے ہوئے 28 اسفند 1403 (18 مارچ 2025) کی صبح سے دوبارہ فوجی حملے شروع کر دیے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج میں بغاوت کے آثار
?️ 5 مارچ 2023سچ خبریں:عبرانی ذرائع نے عدالتی اصلاحات کی منظوری کے لیے نیتن یاہو
مارچ
توشہ خانہ کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کو آج حاضری سے استثنیٰ، کل طلب
?️ 6 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ
جولائی
سوڈان کی خاجہ جنگی اور چار اہم سوالات کے جوابات
?️ 3 مئی 2023سچ خبریں:جو بات یقینی ہے وہ یہ ہے کہ سوڈان میں سول
مئی
غزہ میں امریکی-صیہونی امدادی منصوبہ پہلے سے ہی ناکام تھا:یونیسف
?️ 9 جون 2025 سچ خبریں:یونیسف نے اسرائیل اور امریکہ کی جانب سے غزہ میں
جون
اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں پیش، پارلیمانی وفد کا 2 روزہ دورہ مکمل
?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز
جون
اعلیٰ صہیونی کمانڈر کا غیر معمولی اعتراف
?️ 15 مئی 2024سچ خبریں: صہیونی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف نے ایک غیر
مئی
نیتن یاہو نے غزہ جنگ کا نام کیوں تبدیل کیا؟
?️ 20 اکتوبر 2025سچ خبریں: صیہونی اخبار ہارٹز نے ایک مضمون میں لکھا کہ آتش
اکتوبر
ملک کے کئی بڑے شہروں میں لاک ڈاون کی تجویز
?️ 17 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں ) حکومت پنجاب نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت روالپنڈی‘ چنیوٹ
جولائی