?️
سچ خبریں:ایک اعلیٰ یوکرینی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے روسی فضائی اڈوں پر حالیہ ڈرون حملے امریکہ کو اطلاع دیے بغیر انجام دیے۔
آکسیوس اور سی بی ایس کی رپورٹس کے مطابق، جب یوکرین کی خفیہ ایجنسی نے روس کے گہرے علاقوں میں واقع کم از کم چار ایئر بیسز کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر 40 سے زائد روسی بمبافکن تباہ یا ناکارہ ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: پینٹاگون کی نظر میں یوکرین کی جنگ کیسے ختم ہوگی؟
یہ دعویٰ یوکرینی سکیورٹی سروس کے ایک ذریعے نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کیا، جس کی تصدیق امریکی حکومت کے ایک اہلکار نے بھی CBS نیوز سے گفتگو میں کی، ان حملوں کو یوکرینی سکیورٹی ایجنسی کی ڈیڑھ سال پر مشتمل خفیہ منصوبہ بندی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، اس آپریشن میں پہلا مرحلہ وہ ڈرونز تھے جو فرسٹ پرسن ویو (FPV) کیمروں سے لیس تھے، جنہیں پہلے سے تیار کردہ جعبہ نما خفیہ اسٹورج باکسز میں روسی سرزمین پر اسمگل کیا گیا۔
یہ باکسز دور سے کنٹرول ہونے والے ڈھکنوں سے بند کیے گئے تھے، جو مقررہ وقت پر کھولے گئے، اور ڈرونز نے اپنا ہدف نشانہ بنایا۔
یہ حملے ایسے وقت میں کیے گئے جب روس اور یوکرین کے درمیان براہ راست مذاکرات کا دوسرا دور آج (2 جون) کو استانبول میں متوقع ہے۔
یوکرین کا دعویٰ ہے کہ اس حملے کا مقصد روسی فضائی برتری کو محدود کرنا اور آئندہ کسی بھی ممکنہ فضائی کارروائی کو روکا جانا ہے۔
مزید پڑھیں: یوکرین میں جنگ کا خاتمہ ہونا چاہیئے: جرمن
یوکرین نے روسی ایئر بیسز پر بڑا ڈرون حملہ امریکہ کو اطلاع دیے بغیر انجام دیا، جس میں 40 سے زائد روسی بمبافکن تباہ کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ یہ حملے روس-یوکرین مذاکرات سے ایک دن قبل انجام پائے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کورونا: مزید 137 مریض جان کی بازی ہار گئے
?️ 20 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس روزانہ سیکڑوں افراد کی جانیں لے رہا
اپریل
صیہونیوں نے اب تک کتنے فلسطینی بچوں کو بن ماں کیا ہے؟
?️ 17 اپریل 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ نے اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی پر
اپریل
معاشی اصلاحات: بنیادی تنخواہوں کے نظام کے خاتمے، ہسپتالوں کیلئے نئے منصوبے پر غور
?️ 11 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پبلک سیکٹر میں نان گزیٹڈ اسٹاف سے
نومبر
حماس کے ساتھ معاہدے کے لئے صیہونیوں کی نئی شرطیں
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق تل ابیب نے حماس کے
جولائی
میں پاکستانی قوم کو با عزت قوم بنانا چاہتا ہوں
?️ 19 جولائی 2021مظفر آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر جلسے سے خطاب
جولائی
گرفتاری کے خوف سے نتین یاہو کا دورہ واٹیکن منسوخ
?️ 17 مئی 2025 سچ خبریں:صیہونی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم
مئی
وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا
?️ 13 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے
اکتوبر
صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے 3 فلسطینی نوجوان شہید
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع ایک کیمپ پر
مئی