?️
لندن (سچ خبریں) لندن کے شہریوں نے ایک بار پھر ملک میں جاری نسل پرستی اور پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف شدید مظاہرے شروع کردیئے جس کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی لندن اور اس کے اطراف کی سڑکوں پر ہونے والے ان مظاہروں میں شریک لوگ بڑے پرامن اور منظم انداز میں، نسل پرستی کی تمام شکلوں کا مقابلہ کرنے اور پولیس کے اختیارات میں اضافے کا بل منسوخ کیے جانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق برطانوی پولیس نے نسل پرستی اور پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کم سے کم چھبیس افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ برطانیہ میں نسل پرستی اور پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف تسلسل کے ساتھ مظاہرے کیے جارہے ہیں جنہیں دبانے کے لیے پولیس کی جانب سے طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے دوران درجنوں افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے پولیس کے اختیارات میں اضافے کے خلاف ہونے والے مظاہروں کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اس حوالے سے پاس کیے جانے والے بل کی حمایت کی ہے۔
واضح رہے کہ شہری اور انسانی حقوق کا دعوی کرنے والے ملک برطانیہ کی پارلیمنٹ نے تین ہفتے قبل ایک متنازعہ بل منظور کیا تھا جس کی رو سے مظاہرین کی سرکوبی کی غرض سے پولیس کے اختیارات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
امریکہ میں سیاسی ہلچل
?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ وزیر قانون کو برطرف کرنے کے بعد
اپریل
عدالت نے ٹرمپ کو پورٹ لینڈ میں فوج بھیجنے کے لیے آزاد چھوڑ دیا
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکہ کی ایک اپیل کورٹ نے فیصلہ دیا ہے کہ
اکتوبر
عراق میں ترکی کے فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 16 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی عراق کے صوبہ موصل میں واقع ترکی کے ایک فوجی
جنوری
یمن حکومت کا صیہونیوں کے خلاف اہم فیصلہ
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:یمن کی حکومت کا کہنا ہے کہ وہ صیہونیوں کے ساتھ
جون
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ملتوی
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
مئی
لبنان کشیدگی کے بارے میں پوپ فرانسس کا بیان
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: کیتھولک دنیا کے رہنما نے لبنان میں کشیدگی کے بڑھنے
ستمبر
یہ سال بلدیاتی انتخاب کا ہے: شیخ رشید
?️ 29 دسمبر 2021راولپنڈی (سچ خبریں)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ عمران
دسمبر
امریکہ کا طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا اعلان
?️ 24 نومبر 2021سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے اپنے نمائندے کے دو ہفتے
نومبر